ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان کی ڈپلومیسی کے سامنے جھکا چین ، پینگونگ کے شمالی کناروں سے اکھاڑے خیمے اور بنکر

Ladakh standoff: نو دور کی فوجی بات چیت میں ہندوستان نے خاص طور پر زور دیا کہ چین کی فوج پینگونگ جھیل کے شمالی کناروں پر فنگر چار اور فنگر آٹھ کے درمیان سے ہٹے ۔ علاقہ میں پہاڑوں کی چوٹیوں کو فنگر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان کی ڈپلومیسی کے سامنے جھکا چین ، پینگونگ کے شمالی کناروں سے اکھاڑے خیمے اور بنکر
ہندوستان کی ڈپلومیسی کے سامنے جھکا چین ، پینگونگ کے شمالی کناروں سے اکھاڑے خیمے اور بنکرہندوستان کی ڈپلومیسی کے سامنے جھکا چین ، پینگونگ کے شمالی کناروں سے اکھاڑے خیمے اور بنکر

نئی دہلی : مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے ہندوستان اور چین کی افواج کی واپسی منصوبہ کے مطابق جاری ہے اور اگلے چھ سے سات دنوں میں واپسی کا عمل پورا ہونے کی امید ہے ۔ یہ جانکاری وزارت دفاع کے ذرائع نے دی ۔ ذرائع نے کہا کہ چین کی پیپلز لیبریشن آرمی ( پی ایل اے ) نے کئی بنکر ، عارضی چوکیاں اور دیگر ڈھانچے کو شمالی کنارے والے علاقوں سے ہٹا لیا ہے اور علاقہ میں اپنی افواج کی تعداد بھی رفتہ رفتہ کم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے فیلڈ کمانڈر تقریبا روزانہ میٹنگ کررہے ہیں ۔ تاکہ واپسی کے عمل کو آگے بڑھا سکیں ، جس کو نو دور کی اعلی سطحی فوجی گفتگو کے بعد گزشتہ ہفتہ حتمی شکل دیا گیا تھا ۔


انہوں نے کہا کہ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے واپسی کا عمل پورا ہونے میں تقریبا ایک ہفتہ کا وقت لگے گا اور فریقین افواج اور آلات کی واپسی کے عمل کی تصدیق کررہے ہی ۔ نو مہیہنے کے اختلافات کے بعد دونوں ممالک کی افواج پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے واپسی پر رضامند ہوئی ہیں ، جس کے تحت فریقین کو مرحلہ وار ، مربوط اور تصدیق شدہ طریقہ سے افواج کو اگلے محاذوں سے ہٹانا ہے ۔ واپسی کا عمل گزشتہ بدھ کو شروع ہوا تھا ۔


راجناتھ نے ملک کو واپسی کے سمجھوتہ کے بارے میں بتایا تھا


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں واپسی سمجھوتہ پر تفصیلی بیان دیا تھا ۔ سنگھ نے کہا تھا کہ سمجھوتہ کے مطابق چین کو شمالی کنارے پر فنگر آٹھ کے مشرقی علاقوں کی طرف فوج کو لے کر جانا ہے جبکہ ہندوستانی فوج علاقہ میں فنگر تین کے پاس دھن سنگھ تھاپا پوسٹ پر واقع مستقل اڈے پر لوٹے گی ۔ اسی طرح کی کارروائی جھیل کے جنوبی کنارے پر بھی ہوگی ۔

چین کی فوج نے گزشتہ سال فنگر چار اور فنگر آٹھ کے درمیان کئی بنکر اور دیگر ڈھانچے بنالئے تھے اور فنگر چار سے آگے ہندوستانی فوج کو گشت پر جانے پر روک لگا دی تھی ، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔

نو دور کی فوجی بات چیت میں ہندوستان نے خاص طور پر زور دیا کہ چین کی فوج پینگونگ جھیل کے شمالی کناروں پر فنگر چار اور فنگر آٹھ کے درمیان سے ہٹے ۔ علاقہ میں پہاڑوں کی چوٹیوں کو فنگر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ واپسی کے عمل کے بعد دونوں فریق کشیدگی کم کرنے کے عمل پر گفتگو کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 16, 2021 07:57 AM IST