ہندوستان کے لیے کیوں خاص ہے توانگ؟ اس پر قبضے کی منشا کے پیچھے ڈریگن کایہ ہے منصوبہ
ہندوستان کے لیے کیوں خاص ہے توانگ؟ اس پر قبضے کی منشا کے پیچھے ڈریگن کایہ ہے منصوبہ
اگر توانگ پر چین کا قبضہ ہوجائے تو یہ ہندوستان کے لیے کس طرح خطرہ بن سکتا ہے، سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چین کی طرف سے ایل اے سی پر ہندوستان کے لیے دو پوائنٹ سب سے اہم ہیں۔
اروناچل پردیش کے توانگ پر چین کی نظریں طویل عرصے سے لگی ہوئی تھیں، یہاں لگاتار اس کے فوجیوں کے جمع ہونے کا عمل جاری تھا اور 9 دسمبر کو اس نے اندر گھسنے کی حمایت کی جس کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ توانگ ایک بے حد خوبصورت جگہ ہے جو قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے لیے بھی مشہور ہے۔ چین کی نئی حرکت سے سوال اٹھتا ہے کہ اس کی اس علاقے پر نظر کیوں ہے، ساتھ ہی یہ ہندوستان کے لیے خاص اہمیت کیوں رکھتا ہے۔
فوج کے لیے حکمت عملی کے طور پر بے حد اہم اروناچل پردیش کا توانگ قریب 17 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔ یہ جگہ فوج کے لیے حکمت عملی کے طور پر کافی اہم ہے۔ دونوں ممالک کے لیے یہ جگہ اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ 1962 کے ہند-چین جنگ سے جڑی ہوئی ہے۔ اس جنگ میں توانگ پر قبضے کے بعد چین نے اسے خالی کردیا تھا کیونکہ یہ میک موہن لائن کے اندر آتا ہے، لیکن بعد میں چین کی نیت بدل گئی اور اس نے میک موہن لائن کو ماننے سے انکار کردیا۔
اس کے بعد سے ہی چین کی توانگ پر بری نگاہ بن گئی، حالانکہ اس کے لیے دوبارہ یہاں پہنچنا آسان نہیں رہ گیا تھا۔ اب وہ پرانی پالیسی کے تحت یہاں تک پہنچنا چاہتا ہے اور اسی کے تحت اس کے قریب 600 فوجیوں نے یہاں جمع ہو کر دباو بنانے کی کوشش کی۔ 9 دسمبر کو چینی فوجیوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دراندازی کی غلط جرات کی جس کا ہندوستانی فوجیوں نے کرارا جواب دیا۔
ہندوستان پر کتنا خطرہ اگر توانگ پر چین کا قبضہ ہوجائے تو یہ ہندوستان کے لیے کس طرح خطرہ بن سکتا ہے، سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چین کی طرف سے ایل اے سی پر ہندوستان کے لیے دو پوائنٹ سب سے اہم ہیں۔ پہلا ہے توانگ اور دوسرا ہے چمبا وادی۔ چمبا وادی نیپال۔تبت سرحد پر موجود ہے، وہیں توانگ چین-بھوٹا جنکشن پر موجود ہے۔ اگر چین توانگ پر قبضہ کرلیتا ہے تو اروناچل پردیش پر دعویٰ ٹھوک سکتا ہے جسے وہ اپنا حصہ مانتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔