ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گلوان وادی میں شہید جوانوں کو یاد کرکے راہل گاندھی نے شیئرکیا ویڈیو، دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےچین کی سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیرکو کہا کہ ملک ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گا۔

  • Share this:
گلوان وادی میں شہید جوانوں کو یاد کرکے راہل گاندھی نے شیئرکیا ویڈیو، دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں
گلوان وادی میں شہید جوانوں کو یاد کرکے راہل گاندھی نے شیئر کیا ویڈیو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےچین کی سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیرکو کہا کہ ملک ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے بھائیوں کو خراج عقیدت ۔ہمارے لئے آپ نے سب کچھ نچھاور کردیا۔ یہ قربانی ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چین سرحد پر شہادت دینے والے ملک کے بہادر بیٹوں کی آخری رسومات کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں زبردست بھیڑ اپنے بہادر فوجیوں کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے انہیں آخری وداعی دے رہی ہے۔


 واضح رہے کہ مشرقی لداخ سرحد پر گزشتہ کئی ماہ سے چلی آرہی کشیدگی 15 جون تک پُرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ اس پُرتشدد جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حادثہ میں چین کو بھی بھاری نقصان ہوا اور اس کے 43 فوجی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس حادثہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔





 راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے بیان پر اٹھائے سوال


اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان مانا کی سرزمین پر چین نے قبضہ کرلیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’وزیر اعظم نے کہا- نہ کوئی ملک میں گھسا، نہ ہی ہماری زمین پر کسی نے قبضہ کیا، لیکن سیٹلائٹ تصویر واضح دکھاتی ہے کہ چین نے پینگونگ جھیل کے پاس ہندوستان ماتا کی پاک سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے۔

First published: Jun 22, 2020 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading