ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہند - چین کی افواج کے درمیان پانچویں راونڈ کی ہو رہی ہے بات چیت

مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ملکوں کی افواج درمیاں آج چین کی طرف واقع مولڈو میں کورکمانڈروں کی سطح پر پانچویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 03, 2020 12:34 AM IST
  • Share this:
ہند - چین کی افواج کے درمیان پانچویں راونڈ کی ہو رہی ہے بات چیت
ہند - چین کی افواج کے درمیان پانچویں راونڈ کی ہو رہی ہے بات چیت

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ملکوں کی افواج درمیاں آج چین کی طرف واقع مولڈو میں کورکمانڈروں کی سطح پر پانچویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ ملاقات 1100 بجے شروع ہوگی۔ پچھلی بات چیت 14 جولائی کو ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس کا ایجنڈا مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب کے علاقوں اور گوگرا سے مکمل طور پر فوجی انخلا کےلئے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 30 جولائی کو، ہندوستان نے کہا تھا کہ مشرقی لداخ میں پس روی کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ تاہم، چین نے دعوی کیا ہے کہ یہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔


وزارت خارجہ برائے امور (ایم ای اے) کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ورچول ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ "اس مقصد کے سلسلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن پس روی کا عمل ابھی بھی تکمیل طلب ہے۔ شریواستو نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہندوستان کو امید ہے کہ چین معمول کی بحالی کیلئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے مابین بات ہونے والی چیت کے مطابق عمل پیرا ہوگا۔


مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ملکوں کی افواج درمیاں آج چین کی طرف واقع مولڈو میں کورکمانڈروں کی سطح پر پانچویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔
مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ملکوں کی افواج درمیاں آج چین کی طرف واقع مولڈو میں کورکمانڈروں کی سطح پر پانچویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مئی کے شروع سے ہی ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں 15 جون کو وادی گلوان میں بھی دونوں ملکوں کی افواج کے مابین پُرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں ہندوستانی فوج کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ چینی فریق کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن چین نے ابھی تک کوئی اعداد وشمار نہیں بتائے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 03, 2020 12:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading