ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورکمانڈروں کی میٹنگ میں تعطل کے پرامن حل پر ہندوستان- چین کا اتفاق: ویڈیو

لداخ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اورچین کی افواج کے مابین ایک ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لئے ہفتہ کےروزدونوں ممالک کے فوجی کور کمانڈروں کے درمیان ہونےوالی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اس قضیہ پر دو طرفہ پر اور امن سمجھوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا اور قضیہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

  • Share this:

نئی دہلی:  لداخ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اورچین کی افواج کے مابین ایک ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لئے ہفتہ کےروزدونوں ممالک کے فوجی کور کمانڈروں کے درمیان ہونےوالی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اس قضیہ پر دو طرفہ پر اور امن سمجھوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا اور قضیہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

وزارت خارجہ نے اتوار کو باضابطہ جانکاری دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ معاملہ کے حل کا فارمولہ ابھی تک تیار نہیں کیا گیا ہے اور اس کے لئے سفارتی اور فوجی سطح پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور چین نے حالیہ ہفتوں میں سرحدی خطے کی صورتحال کے حل کے لئے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے بات چیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ ہفتہ کے روزلیہہ میں آرمی کور کمانڈر اور چینی فوجی کمانڈر کے مابین ایک میٹنگ خوشگوار اور مثبت ماحول میں ’چشول مولڈو‘ کے علاقے میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نےاس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ سرحد پر صورتحال کو باہمی سمجھوتوں اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین سمجھوتے کی بنیاد پر پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، جس میں مانا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام ہندوستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔


بات چیت سے حل ہوگا تنازعہ


وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت ایک اچھے ماحول میں ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ، "دونوں ممالک متعدد دو طرفہ معاہدوں کے تحت سرحدی صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں گے۔ باہمی تعلقات اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ اس مسئلے کے حل اور سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنانے کے لئے دونوں فریق مزید بات چیت جاری رکھیں گے۔ دونوں فریقوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں  اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مزید مذاکرات جاری رکھیں گے۔

سنیچر کو ہوئی تھی میٹنگ
بتادیں کہ دونوں ممالک کے عہدیداروں کی سنیچر کو میٹنگ ہوئی۔ اس دوران ہندوستان اور چین کے ملٹری کمانڈروں کے مابین تقریبا 5 گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت لیہ میں 14 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے تھے جبکہ چینی فریق کی قیادت تبت ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈر کر رہے تھے۔
First published: Jun 07, 2020 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading