ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

India-China Tension: راجناتھ سنگھ کی چین کو وارننگ، کہا- ہمارے ارادوں کو لےکر افواہ نہ پھیلائیں

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے چین (China) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ہندوستان (India) اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

  • Share this:
India-China Tension: راجناتھ سنگھ کی چین کو وارننگ، کہا- ہمارے ارادوں کو لےکر افواہ نہ پھیلائیں
راجناتھ سنگھ کی چین کو وارننگ، کہا- ہمارے ارادوں کو لےکر افواہ نہ پھیلائیں

نئی دہلی: روس کی راجدھانی ماسکو (Moscow) میں شنگھائی معاون تنظیم (SCO) میٹنگ میں حصہ لینے گئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے اپنے چینی ہم منصب ویئی پھینگھے (General Wei Fenghe) سے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں کشیدگی کی واحد وجہ چینی فوجیوں کا جارحانہ رویہ ہے۔ راجناتھ سنگھ نے چین کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ہندوستان اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔


وزیر دفاع کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چین کے وزیر دفاع ویئی پھینگھے سے بات چیت کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ مشرقی لداخ میں جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں، وہ چینی فوجیوں کے جارحانہ برتاو اور دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے فوجیوں نے سرحد پر بنی کو بدلنے کی کوشش کی۔ راجناتھ سنگھ نے سرحد پر چین کی طرف سے بڑی تعداد میں فوجیوں کو بھیجنے کا موضوع بھی اٹھایا۔


شنگھائی معاون تنظیم (SCO) کی میٹنگ کے الگ ہندوستان اور ین کے دفاعی وزرا کے درمیان ہوئی میٹنگ میں کہا گیا کہ ہندوستان، بارڈر مینجمنٹ کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا۔ ہندوستان اور ہندوستانی فوج اپنی خود مختاری اور سالمیت سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےکہا کہ بارڈر مینجمنٹ کے تئیں ہندوستانی فوجیوں کا رویہ ہمیشہ سے بہت ذمہ دارانہ رہا ہے، لیکن ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے تئیں ہمارے عہد کو لے کر کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 05, 2020 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading