உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور چین کے تعلقات کا پڑے گا پوری دنیا پر اثر، چین کے سفیر نے کہی یہ ’اہم‘ بات

    ’’ایشیائی صدی چین اور ہندوستان کی مشترکہ ترقی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہوگی‘‘

    ’’ایشیائی صدی چین اور ہندوستان کی مشترکہ ترقی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہوگی‘‘

    چین کے سفیر سن ویڈونگ (Sun Weidong) نے کہا کہ ایشیائی صدی چین اور ہندوستان کی مشترکہ ترقی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہوگی۔ یہ صدی چین، ہندوستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے ہی پوری ہو سکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaChinaChina
    • Share this:
      ہندوستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ (Sun Weidong) نے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان کے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہمیت رکھتے ہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا پر بھی اس کا بڑا اثر پڑے گا۔ سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے چار تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ جن تجاویز کا خاکہ پیش کیا گیا ان میں باہمی افہام و تفہیم، اعتماد کو فروغ دینا، تعاون، اختلافات کو مناسب طریقے سے ہینڈل کرنا اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

      سن ویڈونگ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی صدی چین اور ہندوستان کی مشترکہ ترقی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہوگی۔ یہ صدی چین، ہندوستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے ہی پوری ہو سکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ہندوستانی ملاح 19 ماہ سے لیبیا میں پھنسا ہوا ہے، میری ٹائم یونین آف انڈیا کا بیان
      مشرقی لداخ کے مسئلہ کے بعد ہندوستان مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر امن پر مبنی تعلقات مجموعی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور سرحد کی حالت تعلقات کی حالت کا تعین کرے گی۔ پچھلے مہینے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ بیجنگ نے سرحد پر جو کچھ کیا ہے اس کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات ایک انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ اگر دونوں پڑوسی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیں گے تو ایشیائی صدی نہیں بنے گی۔


      یہ بھی پڑھیں:

      کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن:ذرائع

      سفیر نے کہا کہ اگلے سال ہندوستان ایس سی او اور جی 20 کی صدارت کرے گا اور چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس کے متعلقہ کاموں میں ہندوستان کی حمایت کرے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: