ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین سے بڑھتے سرحدی تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس سے 33 فائٹر جیٹ کی خریداری کو دی منظوری

ہندوستان 12 ایس 30ایم کے آئی اور 21 مگ 29 طیارے بھی خریدے گا ۔ ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کے پاس پہلے سے موجود 59 مگ 29 فائٹر جیٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔

  • Share this:
چین سے بڑھتے سرحدی تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس سے 33 فائٹر جیٹ کی خریداری کو دی منظوری
چین سے بڑھتے سرحدی تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس سے 33 فائٹر جیٹ کی خریداری کو دی منظوری

چین کے ساتھ گہراتے سرحدی تنازع کے درمیان ہندوستان کی وزارت دفاع (Defence Ministry) نے روس سے 33 نئے فائٹر جیٹ کی خریداری کو منظوری دیدی ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان 12 ایس 30ایم کے آئی اور 21 مگ 29 طیارے بھی خریدے گا ۔ ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کے پاس پہلے سے موجود 59 مگ 29 فائٹر جیٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ خریداری اور اپ گریڈیشن کے اس پورے عمل پر 18148 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔ ہندوستان کی ڈیفنس ایکیوزیشن کونسل نے تینوں افواج کی ضرورتوں کے حساب سے کل 38900 کروڑ کی تجویز کو منظوری دی ہے ۔


وزارت دفاع کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات اور افواج کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کئی تجویزوں کو منظوری دی گئی ۔



پریس نوٹ کے مطابق تقریبا 38 ہزار کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ میں ہندوستان میں دفاعی آلات کی مینوفیکچرنگ کو بڑی سطح پر فروغ دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان ویزن کے تحت ہندوستان میں دفاعی آلات کی مینوفیکچرنگ پر کام کیا جائے گا ۔ ہندوستانی انڈسٹریز کیلئے 31130 کروڑ روپے کا پرپوزل کلیئر کیا گیا ہے ۔

اس میں زیادہ تر پروجیکٹ اس وجہ سے پورے کئے جاسکیں گے ، کیونکہ ڈی آر ڈی او نے ملکی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیا ہے ۔ ان میں پناکا ہتھیار ، بی ایم پی ہتھیار ، آلات کا اپ گریڈیشن ، فوج کیلئے سافٹ ویئر پر مبنی ریڈیو شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں طویل دوری کی کروز میزائل سسٹم اور بحریہ و فضائیہ کیلئے میزائل بھی شامل ہیں ۔

غورطلب ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع مزید گہرا ہوتا جارہا ہے ۔ تین راونڈ میں ہوئی فوجی افسر سطح کی گفتگو کے باوجود چین اپنی افواج کو پیچھے کھینچنے کیلئے تیار نہیں ہے اور ہندوستان کی طرف سے بھی واضح پیغام دیا جاچکا ہے ۔
First published: Jul 02, 2020 05:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading