جنوبی بحر چین میں ہندوستان کی آسیان کے ساتھ فوجی مشق مکمل، آئی این ایس ست پورہ کی صلاحیت کا مظاہرہ
جنوبی بحر چین میں ہندوستان کی آسیان کے ساتھ فوجی مشق مکمل،INSست پورہ کی صلاحیت کا مظاہرہ۔ علامتی تصویر۔
جس جنوبی چینی سمندر میں ہوا، اس کے 80 فیصد حصے پر چین اپنا ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ حالانکہ یہ موجود کئی دیگر ممالک چین کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
جنوبی چین میں سنگاپورکی جانب سےآسیان-ہندوستان، میری ٹائم ملٹری ایکسرسائز (AIM) 2023 کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس میں آئی این ایس دہلی اور آئی این ایس ست پورہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
وہیں، اپنے یکطرفہ دعوے والے جنوبی چینی سمندر میں ہندوستان کی موجودگی سے چوکنے ہوئے چین کے کچھ جہاز بھی فوجی مشق والے سمندر میں بے حد قریب نظر آئے۔ اسے چینی حکومت کے حامی پیپلز آرمی کی جانب سے فوجی مشق میں رکاوٹ پہنچانے کی کوشش کہا جارہا ہے۔ ایم 2023 کے تحت 2 سے 4 مئی تک ہاربر مرحلہ اور 7 و 8 مئی کو سمندری مرحلہ ہوا۔ اس سے پہلے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار بھی تین روزہ سنگاپور دورے پر تھے۔ چینی پیپلز آرمی کی کشتیاں فوجی مشق والے علاقے میں داخل ہوئیں
ذرائع کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقوں کے دوران چین کی پانچ کشتیاں ہندوستان اور آسیان ممالک کے جنگی جہازوں کے راستے تک پہنچ گئیں۔ یہ فوجی مشق ویت نام کے کنٹرولڈ اکنامک زون میں ہو رہی تھی، جب چینی کشتیاں وہاں پہنچ گئیں، حالانکہ وہ جنگی جہازوں کے آمنے سامنے نہیں آئیں۔ کشتیوں کے پیچھے ایک چینی مطالعہ کا جہاز بھی موجود تھا۔
ایم کا سمندری مرحلہ جس جنوبی چینی سمندر میں ہوا، اس کے 80 فیصد حصے پر چین اپنا ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ حالانکہ یہ موجود کئی دیگر ممالک چین کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔