پاکستان کے پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کی ہندوستان نے مذمت کی، کہی یہ بات
پاکستان کے پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کی ہندوستان نے مذمت کی، کہی یہ بات (File Photo-News18)
Peshawar Mosque Blast : ہندوستان نے پاکستان کے شہر پشاور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی منگل کو شدید مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو ہوئے اس حملے میں 93 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان کے شہر پشاور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی منگل کو شدید مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو ہوئے اس حملے میں 93 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہندوستان حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ باگچی نے ایک ٹویٹ میں کہا :ہندوستان پشاور میں کل کے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں بہت سے لوگوں کی جانیں گئیں۔
خیال رہے کہ پشاور کی ایک مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ اس وقت مسجد نماز پڑھنے والوں سے بھری ہوئی تھی۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی سیکورٹی حکام کے مطابق اس حملے میں کل 93 افراد کی جانیں تلف ہوگئیں جب کہ 221 زخمی ہوگئے ۔
پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردوں کے حملے میں کئی پولیس اہلکار بھی جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس وقت مسجد میں تقریباً 300-400 پولیس اہلکار موجود رہے ہوں گے۔ وہیں پولیس کا ماننا ہے کہ اس حملے کے لئے 10-15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہوگا۔
پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ دہشت گرد اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے کر پولیس لائنز کے اندر تک کیسے پہنچا ہوگا؟
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔