உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرٹیکل 370 کی منسوخی : کشمیر پر ہندوستان کے منصوبے کی معلومات نہیں تھی: امریکہ

    ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم مودی: فائل فوٹو۔

    ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم مودی: فائل فوٹو۔

    امریکہ نے بدھ کے رو زاس بات سے انکار کیا کہ ہندوستان نے جموں کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے اپنے منصوبے کی جانکاری پہلے ہی اسے دے دی تھی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ نے بدھ کے رو زاس بات سے انکار کیا کہ ہندوستان نے جموں کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے اپنے منصوبے کی جانکاری پہلے ہی اسے دے دی تھی۔ڈان نیوز نے پاکستان کے دورے پر آئیں امریکہ کی سینئر سفارت کار اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے امریکہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

      انہوں نے بیان جاری کرکے کہاکہ ’’حکومت ہند نے جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے سے پہلے امریکہ سے مشورہ نہیں کیا تھا یا اس کی اطلاع نہیں دی تھی‘‘۔ ہندوستانی میڈیا نے اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے یکم اگست کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملک (ہندوستان اور امریکہ) اس معاملے پر کئی بار بحث کر چکے تھے۔ میڈیا رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سے پہلے فروری میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے دو دن پہلے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فون کیا تھا اور ان سے جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے سلسلے میں بات کی تھی۔
      First published: