Hate Religious Comments:خلیجی ممالک کی ناراضگی دور کرنے میں لگا ہندوستان، پاکستان اور OICکو لیا آڑے ہاتھوں
Hate Religious Comments: نوپور شرما کے نفرت انگیز مذہبی ریمارکس پر کئی خلیجی ممالک نے ہندوستانی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ قطر، کویت، ایران، سعودی عرب اور بحرین جیسے ممالک کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے ہندوستان ہر طرح کی سفارتی کوشش کر رہا ہے.
Hate Religious Comments:نئی دہلی: بی جے پی سے معطل نوپور شرما کے نفرت انگیز مذہبی ریمارکس پر کئی خلیجی ممالک نے ہندوستانی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ قطر، کویت، ایران، سعودی عرب اور بحرین جیسے ممالک کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے ہندوستان ہر طرح کی سفارتی کوشش کر رہا ہے، جو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں۔ لیکن اس تنازعہ کی آڑ میں ہندوستان میں اقلیتوں کے حالات کو لے کر غلط تشہیر کی کوششوں میں لگے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی اور اس کے رکن ملک پاکستان کو حکومت نے کرارا جواب بھی دیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی سیکورٹی کو لے رک اسے پاکستان اور او آئی سی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کو خاص طور پر ہندوستان نے لتاڑ لگائی ہے کہ وہ پروپگنڈہ کرنے کی جگہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے حالات کو بہتر کرنے پر دھیان دے۔
بتادیں کہ اتوار کو قطر، کویت، ایران نے ہندوستانی سفارت کاروں کو طلب کیا اور اپنے ملک کی ناراضگی سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد سعودی عرب، بحرین نے سخت ریمارکس دے کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مسلم ممالک کا لیڈر بننے کی کوشش کرنے والے پاکستان نے پہلے ہندوستانی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو طلب کیا اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہندوستان کے سیاسی رہنماؤں کے تبصروں کا سہارا لے کر ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے بھی ایسا ہی بیان جاری کیا ہے۔ ادھر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی اس پورے مدعے اور ہندوستان میں اقلیتوں کی صورتحال کو اٹھاتے ہوئے اس معاملے کو ہوا دی ہے۔
پاکستان کو دکھایا آئینہ
پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے سرکاری عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی جانب سے جاری بیان پر ہندوستان نے کہا کہ اس ملک کی جانب سے جس نے ہمیشہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، دوسرے ملک کے بارے میں بیان دینا کسی کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور احمدیوں پر کیسے ظلم ہو رہا ہے۔
حکومت ہند ہر مذہب کا یکساں احترام کرتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں مذہبی جنون پھیلانے والوں کے اعزاز میں یادگاریں تعمیر کی جاتی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک میں مذہبی جنون پھیلانے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کی حالت بہتر کرنے پر توجہ دے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔