ملک میں اولمپک آندولن اور مضبوط ہوگا : نیتا امبانی
ملک میں اولمپک آندولن اور مضبوط ہوگا : نیتا امبانی
Olympic Values Education Program: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) کی رکن نیتا امبانی نے منگل کو اڑیسہ میں آئی او سی کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے اولمپک ویلیوز ایجوکیشن پروگرام ( او وی ای پی) کے لانچ کی کافی سراہنا کی ہے ۔
ممبئی : انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) کی رکن نیتا امبانی نے منگل کو اڑیسہ میں آئی او سی کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے اولمپک ویلیوز ایجوکیشن پروگرام ( او وی ای پی) کے لانچ کی کافی سراہنا کی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اولمپک کے بنیادی جذبہ کے مطابق او وی ای پی تعلیم اور کھیل کی دوہری طاقت کو ساتھ جوڑتا ہے ۔ نوجوان کو احترام اور دوستی کے اولمپک اقدار سے متعارف کرانے کیلئے آئی اوی سی کے ذریعہ او وی ای پی کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اقدار پر مبنی اس نصاب کا مقصد بچوں کو فعال ، صحت مند اور ذمہ دار شہری بننے میں مدد کرنا ہے ۔ ممبئی میں مجوزہ آئی او سی 2023 سیشن سے پہلے او وی ای پی کا آغاز ہندوستان میں اولمپک آندولن کی ایک تاریخی پہل ہے ۔
خیال رہے کہ اس سال کی شروعات میں نیتا امبانی نے آئی او سی سیشن 2023 کی میزبانی کے لئے ہوئی بڈنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی تھی ، جہاں 40 سالوں کے بعد ہندوستان کو تقریبا اتفاق رائے سے میزبانی کا حق ملا ۔ ہندوستان میں ہونے والا آئی او سی سیشن 2023 ہندوستانی کھیل تاریخ میں ایک نئے دور کی شروعات کی علامت ہے ۔
بچوں میں بنیادی اولمپک اقدار کو فروغ دینے میں مدد کرنے والا اور اولمپک ایجوکیشن کے تحت آنے والا اولمپک ویلیوز ایجوکیشن پروگرام نیتا امبانی کے دل کے انتہائی قریب ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ کئی دیگر اولمپک موونٹ کمیشنز کا بھی حصہ ہیں ۔
آئی او سی رکن نیتا امبانی نے کہا کہ ہندوستان بڑے مواقع اور لامحدود امکانات کا ملک ہے ۔ ہمارے اسکولوں میں 25 کروڑ سے زیادہ بچے ہیں ، جن میں صلاحیت اور قابلیت ہے ۔ وہ کل کے چیمپئن ہیں، ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔ دنیا میں بہت کم بچے ہی اولمپئن بن پاتے ہیں، لیکن ہر بچے کو اولمپک کے نظریات سے آگاہ کرایا جاسکتا ہے ۔ یہی او وی ای پی کا مشن ہے اور یہی اس کو ہندوستان کے لئے ایک بڑا موقع بناتا ہے ۔ ایسے میں جب ہم اگلے سال ممبئی میں آئی او سی سیشن 2023 کی میزبانی کی تیاری کررہے ہیں ، میں امید کرتی ہوں کہ ملک میں اولمپک آندولن اور مضبوط ہوگا ۔
او وی ای پی کو آفیشیل طور پر اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک ، آئی او سی کی ممبر نیتا امبانی ، آئی او سی ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ مکائیلا کوجو انگکو جاوررسکی ، اولمپئن اور آئی ای سی ایتھیلیٹ کمیشن کے رکن ابھینو بندرا اور ہندوستانی اولمپک یونین کے سربراہ نریندر بترا کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔