உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کو UN ‏میں ملے گافرانس کا ساتھ، پیرس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل پر بات چیت کے بعد اتفاق

    India-France Relation: دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متعلق مخصوص مسائل پر  تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان اور فرانس نے 30 اگست کو پیرس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) اور دیگر کثیر الجہتی مسائل پر بات چیت کی۔ ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں فریقوں نے یو این ایس سی کے ایجنڈے پر مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیالات کیا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے جوائنٹ سکریٹری پرکاش گپتا نے کی۔ اس ٹیم میں پیرس میں ہندوستانی سفارت خانے کے افسران بھی شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی فرانسیسی جانب سے فیبیان پنون اور دیگر اعلیٰ افسران وفد میں شامل تھے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

      دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متعلق مخصوص مسائل پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت داری کو مختلف فورمز پر مضبوطی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس میں دہشت گردی کا معاملہ بھی شامل تھا۔

      ہندوستان-فرانس کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں دونوں فریقوں نے اپنی ترجیحات کو سامنے رکھا۔ اس کے علاوہ ستمبر اور دسمبر 2022 میں فرانس اور ہندوستان نے یو این ایس سی کی آئندہ صدارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ستمبر 2022 میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس پر بھی بات چیت ہوئی۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: