ہندوستان نے وزیرداخلہ امیت شاہ کی اروناچل پردیش دورے پر چین کے اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ ریاست ہندوستا ن کا ہمیشہ اٹوٹ حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ایسے دوروں پر اعتراض ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور ایسا کرنے سے حقیقت بدل نہیں جائے گی۔ باغچی نے کہا، ہم چینی عہدیداروں کے تبصروں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستانی لیڈ اسی طرح سے مقررہ طور سے اروناچل پردیش کا دورہ کرتے ہیں، جیسے وہ ہندوستان کے کسی دوسری ریاست کا کرتے ہیں۔‘
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ اس طرح کے دوروں پر اعتراض کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور ایسا کرنے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ باغچی نے یہ بات شاہ کے اروناچل پردیش کے دورے پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں:
اہم بات یہ ہے کہ پیر کو اروناچل پردیش کے سرحدی گاؤں کیبیتھو میں 'وائبرنٹ ولیج' پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے چین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دور گزر گیا جب کوئی بھی ہندوستان کی سرحدی زمین پر قبضہ کر سکتا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ چین نے ایسی کوشش کی ہو اور ’ہم پہلے کی طرح اسے مسترد کرتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا تھا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا، جب کہ من گھڑت نام رکھنے سے یہ حقیقت بدل نہیں جائے گی۔ چینی وزارت کی جانب اروناچل پردیش کے لیے جانب خودساختہ جغرافیائی ناموں کی یہ تیسری فہرست ہے۔ اروناچل پردیش میں چھ مقامات کے خودساختہ ناموں کی پہلی فہرست 2017 میں اور 15 مقامات کی دوسری فہرست 2021 میں جاری کی گئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔