ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان نے پاکستانی فوج کے کئی پوسٹ تباہ کئے، 4 فوجیوں کے مارے کی خبر، درجنوں زخمی

مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ہندوستانی فوج (India Army) نے پاکستان کے 4 فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ فوج کی اس کارروائی میں ایک درجن سے زیادہ پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان نے پاکستانی فوج کے کئی پوسٹ تباہ کئے، 4 فوجیوں کے مارے کی خبر، درجنوں زخمی
ہندوستان نے پاکستانی فوج کے کئی پوسٹ تباہ کئے

سری نگر: اس وقت ہندوستان - پاکستان کنٹرول لائن (LOC) سے بڑی خبر آرہی ہے۔ مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ہندوستانی فوج (Indian Army) نے پاکستان کے 4 فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ فوج کی اس کارروائی میں ایک درجن سے زیادہ پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی فوجیوں نے پاکستان کے کئی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔


پاکستان کو زبردست جواب


ہندوستانی فوج نے یہ کارروائی گزشتہ شب کی ہے۔ پاکستانی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان نے پی اوکے کے بھمبر، نیلم اور نکیال سیکٹروں میں پاکستان کے کئی پوسٹ اڑا دیئے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ہندوستانی فوج کی سخت جوابی ایکشن کے بعد پاکستانی فوج پوسٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔


پاکستانی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان نے پی اوکے کے بھمبر، نیلم اور نکیال سیکٹروں میں پاکستان کے کئی پوسٹ اڑا دیئے۔ فائل فوٹو
پاکستانی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان نے پی اوکے کے بھمبر، نیلم اور نکیال سیکٹروں میں پاکستان کے کئی پوسٹ اڑا دیئے۔ فائل فوٹو


مسلسل ہو رہی ہے فائرنگ

اس سے قبل بدھ کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن سے متصل الگ الگ علاقوں میں پاکستان کی فوج نے بدھ کو گولی باری کی، اس کے بعد ہندوستانی فوج کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ اس بات کی اطلاع افسران نے دی ہے۔

گولی باری کی اور مورٹارداغے

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تقریباً سوا سات بجے شام پاکستان کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے اکساوے والی کارروائی کرتے ہوئے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں کنٹرول لائن سے متصل پیشگی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اور مورٹار داغے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

 

 
First published: Jun 18, 2020 03:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading