ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نے کہا : پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والے پاکستان میں ، لیکن وہ نہیں کررہا کارروائی

Pulwama and Mumbai attack : ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ کافی ثبوت شیئر کئے ہیں ، لیکن وہ جواب دینے سے مسلسل بچ رہا ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان نے کہا : پلوامہ حملہ کی سازش رچنے والے پاکستان میں ، لیکن وہ نہیں کررہا کارروائی
تصویر : اے این آئی ۔

پاکستان کا دوہرا چہرہ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے آیا ہے ۔ گزشتہ سال پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) کے ذریعہ چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ کافی ثبوت شیئر کئے ہیں ، لیکن وہ جواب دینے سے مسلسل بچ رہا ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کا اہم ملزم جیش محمد دہشت گرد گروپ کا سرغنہ مسعود اظہر پاکستان میں پناہ لئے ہوئے ہے ، لیکن پھر بھی پاکستان کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے ۔


وزارت خارجہ نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی چارج شیٹ ڈیڑھ سال کی جانچ کے بعد فائل کی گئی ہے ۔ یہ چارج شیٹ دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے والے مجرموں کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے داخل کی گئی ہے ۔ ہمارا مقصد صرف بیان یا نوٹیفکیشن جاری کرنا نہیں ہے ۔ بلکہ مجرموں کو قانون اور انصاف کے دائرے میں لانا ہے ۔



سال 2008 میں اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ہوئے حملوں کو تذکرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ ثبوت دئے جانے کے باوجود مجرموں کے خلاف پاکستان نے کسی طرح کی قابل اعتماد کارروائی نہیں کی ۔

چین کے ساتھ ہندوستان کی گفتگو کا تذکرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ڈبلیو ایم سی سی کی اٹھارہویں میٹنگ کے دوران ہندوستان اور چین نے سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 27, 2020 09:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading