ہندوستان میں بہت سی تبدیلیاں آئیں لیکن...آسٹریلیاکے پی ایم نے اپنادورہ ہندکواس طرح کیایاد، پی ایم مودی کی بھی کی تعریف
گزشتہ سال مئی میں وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پی ایم البانی کا پہلا ہندوستان کا دورہ تھا۔ اس سے قبل 2017 میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ البانی کا دورہ 2022 اور 2023 میں دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور وزارتی دوروں کے تبادلے کے بعد طئے پایاتھا۔
نئی دہلی: ہندوستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البانیس(Australian Prime Minister Anthony Albanese) نے اپنے دورہ ہندوستان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام میں جو ش وخروش ہمیشہ رہتاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے البانی نے کہا، وہ ایک شاندار میزبان ہیں اور ہمارے درمیان گہرا رشتہ قائم ہوا ہے۔ البانی نے ٹویٹ کیا، 'جب میں 1991 میں یہاں ایک بیگ پیکر تھا تب سے اب ہندوستان بہت بدل گیا ہے، لیکن ہندوستانیوں کی گرمجوشی ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے۔'
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے ذریعے دوستی کے 75 سال مل کر منائے۔ پی ایم مودی اور پی ایم البانی نے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کا مشاہدہ کیاتھا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے لکھا، "اور نئی دہلی میں، میں نے مہاتما گاندھی کی وراثت کا احترام کیا اور باضابطہ دو طرفہ بات چیت کی۔" دوطرفہ بات چیت میں رہنماؤں نے دفاع، اقتصادی تعاون کی سلامتی اور تعلیم جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے ہندوستان-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون معاہدہ (CECA) کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے اقوام کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 100 بلین ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔گزشتہ سال، ہندوستان اور آسٹریلیا نے اقتصادی تعاون تجارتی معاہدے (ECTA) کو حتمی شکل دی تھی اور یہ گزشتہ سال دسمبر میں نافذ ہوا تھا۔ دونوں فریق اب CECA پر کام کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال مئی میں وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پی ایم البانی کا پہلا ہندوستان کا دورہ تھا۔ اس سے قبل 2017 میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ البانی کا دورہ 2022 اور 2023 میں دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور وزارتی دوروں کے تبادلے کے بعد طئے پایاتھا۔
وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے 18 فروری کو آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جبکہ ان کے ہم منصب پینی وونگ نے 28 فروری سے 3 مارچ تک نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات تیز ہو رہے ہیں۔ اقتصادی تعاون تجارتی معاہدہ (ECTA) دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔