ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا ویکسین :افریقہ،لاطینی امریکہ سمیت دیگرممالک کو ویکسین کی سپلائی کرے گاہندوستان

عطیہ کے طورپر بنگلہ دیش کو 20لاکھ، میانمار کو 17لاکھ، نیپال کو دس لاکھ بھوٹان کو 1.5لاکھ، مالدیپ اور ماریشس کو ایک ایک لاکھ، سیشلز کو پچاس ہزار، سری لنکا کو پانچ لاکھ، بحرین، عمان اور بارڈوس کو ایک ایک لاکھ، ڈومنیکا کو 70ہزار اور افغانستان کو پانچ لاکھ ویکسین ڈوز بھیجے گئے ہیں۔

  • Share this:
کورونا ویکسین :افریقہ،لاطینی امریکہ سمیت دیگرممالک کو ویکسین کی سپلائی کرے گاہندوستان
وزارت خارجہ کے ترجمان انورا سریواستو نے جمعہ کو ورچول ہفتہ وار ی بریفنگ میں کہاکہ گھریلو پیداوار اور قومی ٹیکہ مہم پروگرام کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک کو ویکسین کی سپلائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہندوستان نے ویکسین دوستی پہل (Vaccine Maitri initiative)کے تحت مختلف ممالک کو اب تک کووڈ۔ 19ویکسین کے 229.7لاکھ ڈوز کی سپلائی کی ہے او ر آئندہ ہفتوں میں افریقہ، لاطینی امریکہ اور بحرالکاہل ممالک کوویکسین بھیجے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان انورا سریواستو نے جمعہ کو ورچول ہفتہ وار ی بریفنگ میں کہاکہ گھریلو پیداوار اور قومی ٹیکہ مہم پروگرام کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک کو ویکسین کی سپلائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سپلائی کی گئی ویکسین کے مجموعی ڈوز میں سے 64.7لاکھ ڈوز کی سپلائی عطیہ کے طورپر کی گئی ہے جبکہ 165لاکھ خوراک کی سپلائی تجارتی بنیاد پرکی گئی ہے۔


عطیہ کے طورپر بنگلہ دیش کو 20لاکھ، میانمار کو 17لاکھ، نیپال کو دس لاکھ بھوٹان کو 1.5لاکھ، مالدیپ اور ماریشس کو ایک ایک لاکھ، سیشلز کو پچاس ہزار، سری لنکا کو پانچ لاکھ، بحرین، عمان اور بارڈوس کو ایک ایک لاکھ، ڈومنیکا کو 70ہزار اور افغانستان کو پانچ لاکھ ویکسین ڈوز بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ برازیل کو 20لاکھ، مراقش کو 60لاکھ، بنگلہ دیش کو پچاس لاکھ، میانمار کو 20لاکھ، مصر کو پچاس ہزار، الجیریا کو پچاس ہزار، جنوبی افریقہ کو دس لاکھ، کویت کو دو لاکھ اور یو اے ای کو دو لاکھ ویکسین ڈوز کی سپلائی تجارتی بنیاد پر کی گئی ہے۔



ہندوستان نے یہ ویکسین فرینڈشپ انیشی ایٹو (Vaccine Maitri initiative)کے طور پر ضرورت مند ممالک کو بطور گرانٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان نے پڑوسی ممالک کو پہلے 'نیبر فرسٹ' پالیسی کے تحت ویکسین کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 21 جنوری کو شروع کی گئی اس مہم کی وجہ سے ، پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف کی جارہی ہے۔

کینیڈا پر خاموشی

جب وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ویکسین کینیڈا بھی بھیجی جائے گی ، تو انہوں نے براہ راست جواب نہیں دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس بارے میں بات کی۔ سریواستو نے کہا ، سپلائی اس بات پر منحصر ہوگی کہ ملک میں ویکسین کی کتنی پیداوار ہے اور ہمارے پاس ویکسی نیشن کے لئے کتنے ذخائر ہیں
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 13, 2021 07:57 AM IST