உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایف آئی ایچ چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ : ہندستان کی برطانیہ پر شاندار جیت

    لندن ـ: ہندوستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنے سے اوپر کی ٹیم برطانیہ کو ایف آئی ایچ چیمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ہفتہ کو 2۔1 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

    لندن ـ: ہندوستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنے سے اوپر کی ٹیم برطانیہ کو ایف آئی ایچ چیمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ہفتہ کو 2۔1 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

    لندن ـ: ہندوستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنے سے اوپر کی ٹیم برطانیہ کو ایف آئی ایچ چیمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ہفتہ کو 2۔1 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن ـ: ہندوستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنے سے اوپر کی ٹیم برطانیہ کو ایف آئی ایچ چیمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ہفتہ کو 2۔1 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر کی ٹیم اور ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے کل اولمپک چیمپئن جرمنی کے خلاف ایک وقت 3۔1 کی برتری بنائی تھی لیکن یہ مقابلہ 3۔3 سے ڈرا رہا تھا. ہندوستان نے جرمنی کے خلاف آخری وقت کے کھیل میں جو غلطیاں کی تھیں، اس مقابلے میں اس نے نہیں دہرایا اور مخالف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔
      ہندوستان کی جیت میں مندیپ سنگھ نے 17 ویں منٹ میں میدانی گول داغا جبکہ ہرمن پریت سنگھ نے 34 ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر گول کیا. برطانیہ کا واحد گول ایشلے جیکسن نے 35 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر کیا. ہندوستان کے اس جیت کے بعد دو میچوں سے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔
      ہندوستان نے ایک بار پھر میچ میں شاندار شروعات کی اور برطانیہ پر میچ کے پہلے ہی منٹ سے دباؤ بنائے رکھا. پہلا کوارٹر بغیر گول کا رہنے کے بعد آخر ہندوستان کو 17 ویں منٹ میں کامیابی ملی جب ہندوستان کے ایک حملے کو بچانے کی کوشش میں برطانیہ کے گول کیپر گر گئے اور گیند چھٹک کر مندیپ کے پاس آ گئی۔ مندیپ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہلکے پش سے گیند کو کھلے گول میں پہنچا دیا۔
      برتری بنانے کے بعد ہندوستان نے دنیا کی چوتھے نمبر کی ٹیم برطانیہ کو اس کوارٹر میں دباؤ میں رکھا. تاہم اس دوران ہندستانی کھلاڑی اپنی برتری مضبوط نہیں کر پائے. دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی ہندوستان نے 34 ویں منٹ میں 2۔0 کی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا اور وی آر رگھوناتھ کا ڈریگ فلک گول لائن پر کھڑے بیری مڈلٹن کے جسم سے ٹکرا گیا. ریفرل پر ہندوستان کو پنالٹی اسٹروک مل گیا. ہندوستان نے کل جرمنی کے خلاف اسی طرح پنالٹی ا سٹروک دیا تھا. ہرمن پریت نے اسٹروک پر تیز پش لگایا اور برطانوی گول کیپر کو ناکام کردیا۔
      تاہم اگلے ہی منٹ میں برطانیہ نے جوابی حملے میں پنالٹی کارنر حاصل کیا جس پر جیکسن نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی. ہندوستان نے اس کے بعد اپنا ڈیفنس مضبوط کرتے ہوئے برطانیہ کو برابری پر آنے کا کوئی موقع نہیں دیا. برطانیہ دو میچوں میں پہلی شکست کے بعد ایک پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
      First published: