உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوون سرٹیفکیٹ نہیں کیا قبول! اب برطانیہ سے آنے والے ہندوستان میں جھیلیں گے سخت ضوابط

    کوون سرٹیفکیٹ نہیں کیا قبول! اب برطانیہ سے آنے والے ہندوستان میں جھیلیں گے سخت ضوابط

    کوون سرٹیفکیٹ نہیں کیا قبول! اب برطانیہ سے آنے والے ہندوستان میں جھیلیں گے سخت ضوابط

    ذرائع سے خبر ملی ہے کہ نئے ضوابط کے مطابق، ہندوستان آنے سے 72 گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔ ایئر پورٹ آنے پر بھی ٹسٹ کرانا ہوگا۔ پہنچنے کے آٹھویں دن پھر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستان میں آنے کے بعد 10 دنوں تک کوارنٹائن رہنا لازمی ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: برطانیہ کے ذریعہ کوون سرٹیفکیٹ (Cowin Certificate) کو منظوری نہ دینے کے موضوع پر ہندوستانی حکومت (India Government) نے سخت رخ اختیار کرلیا ہے۔ اب برطانیہ سے ہندوستان آنے والوں کو بھی ویسے ہی ضوابط سے گزرنا ہوگا جیسے برطانیہ نے لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملک میں نئے ضوابط 4 اکتوبر سے موثر ہوجائیں گے۔ برطانیہ بھی اپنے یہاں نئے ضوابط کو 4 اکتوبر سے ہی نافذ کر رہا ہے۔

      ذرائع سے خبر ملی ہے کہ نئے ضوابط کے مطابق، ہندوستان آنے سے 72 گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔ ایئر پورٹ آنے پر بھی ٹسٹ کرانا ہوگا۔ پہنچنے کے آٹھویں دن پھر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستان میں آنے کے بعد 10 دنوں تک کوارنٹائن رہنا لازمی ہوگا۔

      گزشتہ ہفتے کووی شیلڈ کو دی منظوری، لیکن کوون سرٹیفکیٹ کو نہیں

      گزشتہ ہفتے ہندوستان کی طرف سے سوال اٹھائے جانے کے بعد برطانیہ نے سفری ایڈوائزری میں تبدیلی کرتے ہوئے کووی شیلڈ کو منظوری دی گئی اور ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔ حالانکہ، ہندوستانی مسافروں کے لئے برطانیہ کے سفر پر ابھی رکاوٹیں پوری طرح ختم نہیں ہوئیں۔ مسافروں کو برطانیہ پہنچنے کے بعد کووڈ کی جانچ کرانی ہوگی اور کوارنٹائن ضوابط پر عمل بھی کرنا ہوگا۔ کیونکہ ابھی تک ملک نے کوون سرٹیفکیٹ کو منظوری نہیں دی ہے۔ اس معاملے کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت چل رہی تھی۔

      ہندوستان درج کراتا رہا ہے مخالفت، بتایا امتیازی سلوک

      اسے لے کر ہندوستان کی طرف سے مخالفت درج کرائی گئی تھی۔ ہندوستان نے کہا تھا، ’کووی شیلڈ کو منظوری نہیں دینا امتیازی سلوک کی پالیسی ہے اور ہمارے مسافروں کے برطانیہ سفر کو متاثر کرے گی‘۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی برطانیہ سے پوری طرح ٹیکہ کاری کراچکے ہندوستانیوں کے لئے کوارنٹائن ضوابط میں چھوٹ دینے کی اپیل کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: