உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھرمیں روشنی کے تہواردیوالی کی دھوم،صدرجمہوریہ، وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں نے دی مبارکباد

    دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔

    دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔

    دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      دیوالی کا تہوارملک کو جنت نشان بنا دیتا ہے۔ روشنی سے ملک کا چپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے۔ ٹمٹماتے مٹی کے دیے، جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں، موم بتیوں کی مدھم روشنی، غرض نور کی بارش کا یہ سماں بڑاخوبصورت لگتاہے۔دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور دنیا بھر میں اس مذہب کے پیروکار بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اسے مناتے ہیں۔دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔لیکن دیوالی کی سب سے عام اور معروف کہانی ایودھیا کے شہزادے رام اور ان کی شریک حیات رانی سیتا کی 14 سال کی جلاوطنی کے بعد ایودھیا لوٹنے کی ہے جب سارا شہر ان کے استقبال کے لیے امڈ پڑا تھا اور ایودھیا کے چپے چپے سے روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں۔

      ملک بھرمیں روشنی کے تہواردیوالی دھوم،صدرجمہوریہ، وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں نے دی مبارکباد۔(تصویر:نیوز18)۔
      ملک بھرمیں روشنی کے تہواردیوالی کی دھوم،صدرجمہوریہ، وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں نے دی مبارکباد۔(تصویر:نیوز18)۔


      آج بھی لوگ رام کی اس واپسی کا جشن دل کھول کرمناتے ہیں۔دیوالی کا تہوار 5 دن کا تہوار ہے جو دھن تیرس سے شروع ہوتا ہے اس دن لوگ سونا چاندی یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگون مانتے ہیں۔ دوسرا دن نرک چتوردشی، تیسرا دن دیوالی جبکہ چوتھا دن گووردھن پوجا اور پانچواں دن بھیادوج یعنی بہن بھائی کا ملاپ ہے۔دیوالی اندھیرے پرروشنی کی جیت کانام ہے۔باطل پرحق کی فتح کانام ہے۔پیار،محبت،امن وآشتی کانام ہے۔دیوالی کاتہوار محبت کاپیغام دیتا ہے۔نفرت وعداوت ختم کرنے کی دعوت دیتاہے۔

      دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔(تصویر:نیوز18)۔
      دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اوراسےروشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پریاد کیا جاتا ہے۔(تصویر:نیوز18)۔


      صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اوربی جے پی صدر امت شاہ نے اتوار کو دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔رام ناتھ كووند نے ٹوئٹر پر لکھا’’دیوالی کے متبرک موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد ۔ آئیے اس دن ہم محبت، ہمدردی اور میل جول کے چراغ روشن کرتے ہوئے سبھی کی با لخصوص ضرورت مندوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں‘‘۔

       

      وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’ملک کے باشندوں کو دیوالی کے متبرک موقع پر بہت بہت مبارک ۔ روشنی کا یہ تہوار ہم سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آئے اور ہمارا ملک سدا خوشحالی اور خوش قسمتی سے منور رہے ۔  





      وہیں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا’’یہ ديپ اتسو سبھی کی زندگی میں نئی روشنی، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے ۔ آپ سبھی کو دیوالی کے متبرک تہوار پر دلی مبارک باد ‘‘۔ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ قدیم روایات کے مطابق دیوالی کے دن ہی بھگوان شری رام برائی کی علامت راون کو مارنے کے بعد 14 سال کا بن باس ختم کر کے ایودھیا لوٹے تھے اور ايودھياواسيوں کا دل اپنے عزیز بادشاہ کی آمد پر خوشی سے جوم اٹھا ۔ايودھياواسيوں نے بھگوان شری رام کے استقبال میں گھی سے چراغ جلا کر’کارتک ماس کی کالی اماوسيا ‘کی رات کو جگمگا دیا تھا ۔

       

      First published: