ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان دنیا کی ریپ راجدھانی بن گیا ہے: وائناڈ میں راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندوستان دنیا کی’ریپ راجدھانی‘ بن گیا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان دنیا کی ریپ راجدھانی بن گیا ہے: وائناڈ میں راہل گاندھی کا بیان
راہل گاندھی نےکہا- پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناانصافی ہے۔

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندوستان دنیا کی’ریپ راجدھانی‘ بن گیا ہے۔راہل گاندھی ان دنوں کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے تین دن کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں خواتین کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور حالیہ دنوں میں خواتین اورلڑکیوں کے خلاف خوفناک جرائم کےمعاملات میں اضافہ ہواہے۔


 


راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرعصمت دری کے معاملات پر خاموشی اختیارکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں ہر روز کوئی نہ کوئی عصمت دری کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ پی ایم مودی صرف مذہب کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن انہیں کچھ مذہبی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والے ہی جب تشدد پریقین رکھتے ہیں تو ایسے میں عوام کا قانون اپنے ہاتھ میں لے لینا فطری ہے۔  





کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ہندوستان پہلے دنیا کوصحیح راستے پرچلنے کی راہ دکھاتا تھا لیکن اب پوری دنیا کے ممالک سوال کررہے ہیں کہ ہندوستان اپنی ماوں اور بہنوں کو محفوظ رکھنے میں کیوں ناکام ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ 27نومبرکو حیدرآباد میں جانوروں کی ڈاکٹردیشا کوعصمت دری کے بعد جلا دینے کے واقعہ اور معرات کو اناؤ میں عصمت دری کی متاثرہ کو جلا دینے کے واقعہ نے ملک کو جھنجھورکررکھ دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد سے پورے ملک میں غصہ کا ماحول ہے۔

 

First published: Dec 07, 2019 07:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading