ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میرا ملک اور میرا گھر ہے، جلاوطنی کی زندگی کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں : تسلیمہ نسرین

متنازع بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا ہے کہ ہندوستان ان کا گھر ہے اور باقی زندگی جلاوطنی میں گزارنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Nov 06, 2016 01:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان میرا ملک اور میرا گھر ہے، جلاوطنی کی زندگی کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں : تسلیمہ نسرین
متنازع بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا ہے کہ ہندوستان ان کا گھر ہے اور باقی زندگی جلاوطنی میں گزارنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

کناکونا : متنازع بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا ہے کہ ہندوستان ان کا گھر ہے اور باقی زندگی جلاوطنی میں گزارنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ تسلیمہ نسرین کو ان کی متنازع تصنیفات کی وجہ سے بنگلہ دیش نے جلاوطن کررکھا ہے اور وہ یہاں کافی دنوں سے رہ رہی ہیں۔

انڈیا آئیڈیاز کانکلیو 2016 میں بولتے ہوئے متنازع مصنفہ نے کہا کہ میں 1994 کے بعد سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہوں ۔میں جانتی ہوں کہ اپنی باقی زندگی جلاوطنی میں گزارنے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ میں اب کہتی ہوں کہ ہندوستان میرا ملک ہے، ہندوستان میرا گھر ہے۔ کانکلیو کا انعقاد انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔

تسلیمہ نے مزید کہا کہ میں اب بھی یقین رکھتی ہوں کہ اس براعظم کا سب سے زیادہ حقیقی سیکولر حصہ ہندوستان محفوظ پناہ گاہ ہے۔

First published: Nov 06, 2016 12:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading