ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus Second Waves:ہندوستان میں کورونابے قابو،2 لاکھ17ہزارزائد نئے کیس ریکارڈ

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،17،353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2021 01:14 PM IST
  • Share this:

Coronavirus second waves: ملک میں کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سےپھیلنے کا جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،17،353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔


اس کے ساتھ ہی ، اس عرصے کے دوران 1،18،302 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،25،47،866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 15،69،743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.22 فیصد ہوگئی ہے۔


مہاراشٹر میں بے قابو کورونا نے پھر توڑے سبھی ریکارڈ ،
مہاراشٹر میں بے قابو کورونا نے پھر توڑے سبھی ریکارڈ ،


دوسری طرف ، دہلی میں کورونا کی رفتار کو کم کرنے کے لئے ہفتے کے آخر میں کرفیو سمیت دیگر بہت سی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ نئی پابندی کے ایک حصے کے طور پر مالز ، جیمز ، اسپاس اور آڈیٹوریم بند رہیں گے۔ وزیر اعلی ٰاروند کجریوال نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران ، انہوں نے کہا تھا کہ ریستوراں میں کھانے کی سہولت نہیں ہوگی اور صرف 30 فیصد سامعین سنیما ہال میں جا سکیں گے۔

ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے، اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 27،061 سے بڑھ کر 6،21،646 ہوچکے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 92،959 مزید مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 29،59،056 ، جبکہ 627 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 59،153 ہوگئی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےایکٹیو کیسز 12،630 سے بڑھ کر 1،21،769 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ، 3،74،289 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد255سے بڑھ کر 5442 ہوگئی ہے اسی دوران ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 33،868 سے بڑھ کر 1،29،848 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 9،480 افراد ہلاک اور 6،27،032 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 10،799 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 54 ہزار 309 ہوچکے ہیں۔ اب تک 11،652 افراد اس وبا سے ہلاک 7،18،176 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 17،944 سے بڑھ کر 96،580 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 13،112 ہو چکی ہے اور اب تک 9،99،958 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔اسی عرصے کے دوران کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11،520 کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 63،970 ہوگئی اور 5342 مریضوں کی شفایابی سےکورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 28 ہزار 475 ہوگئی ہے جبکہ مزید 42 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4856 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 1849 کے اضافے سے مجموعی تعداد 30،033 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 2،49،061 جبکہ 7722 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 58،097 ہوگئی ہے اور اب تک 12،999 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 8،91،839 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 55،694 ہو چکے ہیں اور اب تک 3،13،459 افراد صحت مند جبکہ اس بیماری سے 4365 افراد فوت ہوگئے ہیں۔

ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ کر 44،298 اور اب تک 5076 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 3،26،394 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران 6311 ایکٹیو کیسز کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 30،518 ہوگئی ہے۔ ریاست میں وبا کی وجہ سے 3334 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 3،01،948 افراد اس انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 36،981 ہو گئی ہے اور اس وباء سے 10،480 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،89،424 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 30،494 ہو چکے ہیں اور 1797 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،09،594 افراد اس وبائی مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 31،710 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9،03،072 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7353 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 29،079 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2،70،550 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔اب تک راجستھان میں 3041 ،جموں وکشمیر میں 2046 ، اوڈیشہ میں 1935 ، اتراکھنڈ میں 1802 ، آسام میں 1123 ، جھارکھنڈ میں 1320 ، ہماچل پردیش میں 1159 ، گوا میں 862 ، پڈوچیری میں 699 ، تری پورہ میں 394 ، منی پور میں 376 ، چنڈی گڑھ میں 407 ، میگھالیہ میں 151 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 132 ، ناگالینڈ میں 93 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 63 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 12 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں ایک شخص کی موت ہوچکی ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 16, 2021 12:28 PM IST