ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بے نقاب، ایف 16 طیارہ سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا

ہندوستان کی تینوں افواج نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی ۔ اس پریس کانفرنس میں ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔

  • Share this:
ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بے نقاب، ایف 16 طیارہ سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا
ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بے نقاب ، ایف 16 طیارہ سے داغی گئی میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا

ہندوستان کی تینوں افواج نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی ۔ اس پریس کانفرنس میں ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔ پاکستان نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے ہندوستانی فوج پر حملہ کیلئے ایف 16 طیارہ کا استعمال نہیں کیا تھا ، لیکن ہندوستانی فوج نے ایف 16 سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے کو دکھا کر پاکستان کی پول کھول کر رکھ دی ۔

پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایف 16 طیارہ سے اے اے آر اے ایم میزائل داغی تھی ۔ اس میزائل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صرف ایف 16 طیارہ سے ہی داغا جاسکتا ہے ۔ میزائل کے ٹکڑے نے پاکستان کے اس دعوی کو جھوٹا ثابت کردیاہے کہ اس نے ہندوستان کو نشانہ بنانے کیلئے ایف 16 طیارہ کا استعمال نہیں کیا تھا ۔


مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ 27 فروری کی صبح دس بجے رڈار نے ہیوی ائیرکرافٹ نمبرس کو نوٹس کیا ۔ مگ 21 ، سکھوئی اور میراج کو انہیں ٹریس کرنے کیلئے بھیجا گیا ۔ ایریل کمبیٹ میں مگ نے ایف 16 کو مار گرایا ۔ ایک مگ کریش ہوا اور پائلٹ پی او کے میں گرا ۔ پاکستان کی طرف کئی غلط حقائق دئے گئے ۔ پاکستان کے نشانے پر فوجی تنصیبات تھیں ، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ ائیر ٹو ائیر میزائل کے ٹکڑے راجوری کے پاس ملے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائیہ خوش ہے کہ ونگ کمانڈر واپس آرہے ہیں ۔
First published: Feb 28, 2019 07:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading