ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہندوستان، ملک میں کورونا معاملے 6.87 سے زیادہ

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 6.87 لاکھ کا اعدادو شمار پارکرنے کے ساتھ ہی اتوار کو ہندوستان نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2020 01:50 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس: روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہندوستان، ملک میں کورونا معاملے 6.87 سے زیادہ
کورونا وائرس: روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہندوستان

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 6.87 لاکھ کا اعدادو شمار پارکرنے کے ساتھ ہی اتوار کو ہندوستان نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’کووڈ19 انڈیا ڈاٹ او آرجی‘ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 687943 معاملات کی آج تک تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 673165 تھی۔ اب تک مجموعی طورپر 418716مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 19528 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر 249630مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے جبکہ روس میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کے 681251معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7074معاملے درج کئے گئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 200064ہوگئی ہے اور 295لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8671ہوگئی ہے۔ ریاست میں 108082لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔



کورونا وائرس انفیکشن کے 6.87 لاکھ کا اعدادو شمار پارکرنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کورونا وائرس انفیکشن کے 6.87 لاکھ کا اعدادو شمار پارکرنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔


ان اعدادو شمار سے واضح ہے کہ فعال معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1.70لاکھ سے زیاد ہ ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض آئے ہیں ان میں سے نصف سے زیادہ پوری طرح اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملات کی جانچ اور ان کا صحیح طریقہ سے علاج کا اس اہم رول رہا۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ریکارڈ 248934 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 9789066 ہوگئی ہے۔
آئی سی ایم آر کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق اس دوران ملک میں کووڈ۔19 کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1100ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ انفیکشن کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکہ 28,41,124کورونا معاملات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 15,77,004 معاملات کے ساتھ برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔
First published: Jul 06, 2020 01:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading