ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان کا صاف انکار، 'مسعود کی گرفتاری کی کوئی معلومات نہیں' مذاکرات ملتوی

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کرہند۔ پاک بات چیت ملتوی ہو گئی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 14, 2016 02:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کا صاف انکار، 'مسعود کی گرفتاری کی کوئی معلومات نہیں' مذاکرات ملتوی
مسعود اظہر کی فائل فوٹو ۔

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کرہند۔ پاک بات چیت ملتوی ہو گئی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ بات چیت 15 جنوری کو ہونی تھی۔


پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ مسعود کی گرفتاری کی خود انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔ ساتھ ہی قاضی نے اعلان کیا کہ پاک ۔ ہند مذاکرات ملتوی کر دئیے گئے ہیں اور دوبارہ تاریخ طے ہو گی۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم سب کے لئے دہشت گردی ایک جیسا دشمن ہے۔ ہمیں اس کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔


خیال رہے کہ پاکستان وزارت خارجہ نے اب تک جیش محمد کے سرغنہ اظہر مسعود کی گرفتاری یا حراست میں لئے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خود ہندستانی وزارت خارجہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسے کسی طرح کی کارروائی کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

First published: Jan 14, 2016 02:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading