Vijay Diwas 2020: وزیر اعظم مودی نے 1971 کی جنگ کے جانبازوں کو دی سلامی ، وار میموریل میں جلائی وجے جیوتی
وزیر اعظم مودی نے آج وجے دیوس کے موقع پر وجے جیوتی یاترا کو راجدھانی دہلی سے روانہ کیا ۔ وجے جیوتی یاترا میں چار وجے جیوتی ایک سال کی مدت میں پورے ملک کے چھاونی علاقوں کا دورہ کرے گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 16, 2020 10:31 AM IST

وزیر اعظم مودی نے 1971 کی جنگ کے جانبازوں کو دی سلامی ، وار میموریل میں جلائی وجے جیوتی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 1971 میں جنگ کو آج 50 سال پورے ہوگئے ہیں ۔ 16 دسمبر کو ہندوستان میں وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اسی دن ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 1971 میں جیت حاصل کی تھی اور ایک ملک کے طور پر بنگلہ دیش کا وجود عمل میں آیا تھا ۔ وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل میں وجے جیوتی جلائی ۔ وزیر اعظم نے اس دوران 1971 کی جنگ کے جانبازوں کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے آج وجے دیوس کے موقع پر وجے جیوتی یاترا کو راجدھانی دہلی سے روانہ کیا ۔ وجے جیوتی یاترا میں چار وجے جیوتی ایک سال کی مدت میں پورے ملک کے چھاونی علاقوں کا دورہ کرے گی ۔ ان میں 1971 جنگ کے پرمویر چکر اور مہاویر چکر یافتہ فوجیوں کے گاوں بھی شامل ہیں ۔ اگلے سال نئی دہلی میں یہ یاترا پوری ہوگی ۔
Delhi: Prime Minister Narendra Modi pays tribute at National War Memorial on the 50th-anniversary of the 1971 India-Pakistan war pic.twitter.com/uRVlsNpLqQ
— ANI (@ANI) December 16, 2020
#WATCH Prime Minister Narendra Modi pays tribute to the fallen soldiers at National War Memorial on the 50th-anniversary of the 1971 India-Pakistan war#VijayDiwas2020 pic.twitter.com/v0sDbwVeQ6
— ANI (@ANI) December 16, 2020
وجے دیوس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی باشندگان وطن کو مبارکباد دی ۔
1971 में आज ही के दिन भारतीय सेना ने अपने अदम्य साहस और पराक्रम से मानवीय स्वतंत्रता के सार्वभौमिक मूल्यों की रक्षा करते हुए विश्व मानचित्र पर एक ऐतिहासिक बदलाव किया।
इतिहास में स्वर्ण अक्षरों से अंकित यह शौर्यगाथा हर भारतीय को गौरवान्वित करती रहेगी।
विजय दिवस की शुभकामनाएं। pic.twitter.com/8mMdDn4Nse
— Amit Shah (@AmitShah) December 16, 2020
आज विजय दिवस के अवसर मैं भारतीय सेना के शौर्य एवं पराक्रम की परम्परा को नमन करता हूँ। मैं स्मरण करता हूँ उन जाँबाज़ सैनिकों की बहादुरी को जिन्होंने १९७१ के युद्ध में एक नई शौर्यगाथा लिखी। उनका त्याग और बलिदान सभी भारतीयों के लिए प्रेरणा का स्रोत है। यह देश उन्हें हमेशा याद रखेगा।
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) December 16, 2020
सन् ‘71 में भारत की पाकिस्तान पर ऐतिहासिक जीत के उत्सव पर देशवासियों को शुभकामनाएँ और सेना के शौर्य को नमन।
ये उस समय की बात है जब भारत के पड़ोसी देश भारत के प्रधानमंत्री का लोहा मानते थे और हमारे देश की सीमा का उल्लंघन करने से डरते थे!#VijayDiwas
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 16, 2020
بتادیں کہ سال 1971 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی ، جس میں ہندوستانی فوج نے پاکستانیوں کو دھول چٹادی اور بنگلہ دیش نام سے ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا ۔ تین دسمبر 1971 کو پاکستان نے لڑائی کی شروعات تو کردی ، لیکن ہندوستانی فوج کے حملہ کے سامنے اس کو صرف 13 دنوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔