نئی دہلی۔ ہندستان نے پاکستان کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ ہندستان نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے آقاؤں کے لئے ایک ڈوسئیر تیار کر لیا ہے۔ 65 صفحات کے اس ڈوسئیر میں پاکستان میں بیٹھے ہر اس قصوروار کی پوری تفصیل ہے جو وہاں بیٹھ کر ہندستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ واقعات کو انجام دیتا ہے۔
اس ڈوسئیر میں دہشت گردوں کی پوری لسٹ ہے۔ اس میں حال ہی میں پٹھان کوٹ حملوں کو انجام دینے والا جیش محمد کا سربراہ اظہر مسعود پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر حافظ سعید اور تیسرے پر لکھوی کا نام ہے۔ ساتھ ہی ممبئی دھماکے کو انجام دینے والے داؤد ابراہیم کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اس ڈوسئیر میں دہشت گردی کے آقاوں کی تقریر، ان کی ہند مخالف سرگرمیوں کی مکمل معلومات، دہشت گردی کو ان کی طرف سے کی جانے والی فنڈنگ، دہشت گردانہ کیمپ اور گزشتہ 16 سال سے ان کی طرف سے کئے جا رہے ناپاک کارناموں کی پوری جانکاری درج ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس ڈوسئیر کے ذریعے ہندستان پاکستان سے اظہر مسعود کو سونپنے کا مطالبہ کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔