ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک بھرمیں کووڈ-19کاقہر:694افرادمتاثر،آج ریکارڈ کیے گئے 88 معاملے،بین الاقوامی پروازیں 14اپریل تک معطل

ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2020 08:52 PM IST
  • Share this:
ملک بھرمیں کووڈ-19کاقہر:694افرادمتاثر،آج ریکارڈ کیے گئے 88 معاملے،بین الاقوامی پروازیں 14اپریل تک معطل
ملک بھر میں کووڈ-19 کا قہر:664افراد متاثر،11افراد کی موت، بین الاقوامی پروازیں 14تک معطل

ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 694 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 43 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں ابھی تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔


کورونا وائرس سے مہاراشٹر اور گجرات دو، دہلی، کرناٹک، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے متاثرہ اجین کی رہائشی ایک خاتون کی آج موت ہوگئی۔ریاست میں اس سے متاثرین کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا کہ بین الااقوامی پروازیں 14 اپریل تک معطل رہے گی ۔جبکہ اس کا اطلاق بین الاقوامی تمام کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا ۔

First published: Mar 26, 2020 08:27 PM IST