مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہوائی ٹریفک کے حقوق دینے پر ہندوستان غور نہیں کر رہا ہے ہندوستان پر ۔ متحدہ عرب امارات نے زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیٹوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو فی ہفتہ 50,000 تک بڑھا دے، لیکن سندھیا نے کہا کہ اس وقت ہم اسے بڑھانے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔
ہندوستان، دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوابازی کے بازاروں میں سے ایک ہے۔ حالات یہ ہیں کہ مسافروں کی تعداد کے مقابلے ایئرلائنس کے پاس جہازوں کی کمی ہورہی ہے۔ اسے دور کرنے کے لیے گزشتہ مہینے ہی ایئر انڈیا نے 470 جیٹ جہازوں کی خرید کے لیے آرڈر دیا ہے۔ ہندوستان کے بین الاقوانی ہوائی ٹریفک کا بڑا حصہ خلیج کے ایئرلائنس کی جانب سے آپریٹ کیے جاتے ہیں جو سیاحوں کے لیے بڑے مراکز ہیں۔ سندھیا نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی ایئرلائنس اور زیادہ بڑے شکل والے جہاز خریدیں اور بین الاقوامی اقدار کے لیے ب نا رکاوٹ طویل مسافت کی ہوائی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی 1.3 ارب کی آبادی کی ہوائی ٹریفک کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ مختصر فاصلے کے ہوائی اڈوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔ 2024 تک ملک میں ایسے ہوائی اڈوں کی تعداد 100 تک بڑھانے کا ہدف ہے، جو اس وقت 74 ہیں۔ اڑان اسکیم 2016 میں شروع کی گئی تھی۔ سندھیا نے کہا، اُڑے دیش کا عام شہری (اڑان) کے تحت، اس کا مقصد عام مسافروں کو ہوائی سفر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں مسافروں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ ہندوستان دنیا میں ہوا بازی کے شعبے میں تیسرا سب سے بڑا بازار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔