پھر ڈرا رہی Covid-19 کی رفتار، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 3688 نئے معاملات اور 50 اموات

 ہندوستان میں کووڈ 19 انفیکشن کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,688 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 2,755 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس دوران 50 افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔

  • Share this:
    نئی دہلی: ہندوستان میں کووڈ 19 انفیکشن کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,688 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 2,755 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس دوران 50 افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے 30 اپریل 2022 کی صبح 8 بجے تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 430,72,176 ہو گئی ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 523,803 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جب کہ ملک بھر میں 425,333,77 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ تعداد 18,684 تک پہنچ گئی ہے۔

    جمعہ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3377 نئے کیسز سامنے آئے تھے ، یعنی کل کے مقابلہ میں آج 311 مزید مریض سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کے مقابلہ میں ہفتہ کو ایکٹیو کیسیز کی تعداد میں 883 کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم جمعہ کو ہونے والی 60 اموات کے مقابلہ میں ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد 50 رہی۔ اگر ہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کے مقابلہ میں ایکٹیو کیسز کی شرح اب 0.04 فیصد ہے جب کہ شفایاب ہونے کی شرح 98.8 فیصد ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ اگر ہم کووڈ کی یومیہ مثبت شرح کی بات کریں تو یہ شرح ملک میں 0.74 فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں ہفتہ وار پازیٹیویٹی کی شرح 0.66 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,96,640 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے :  آپ پریشان تو نہیں ہیں؟ اپنے سیونگ اکاؤنٹس میں رقم کو کیسے رکھیں محفوظ؟

    قومی راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,607 نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ 1246 کورونا مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی بھی دی گئی ہے اور 2 کی موت ہوئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3259 ہو گئی ہے۔ ریاست میں یومیہ کووڈ 19 پارٹیویٹی شرح 5.28% ہے۔

    یہ بھی پڑھئے :  جعلی واٹس ایپ سپورٹ اکاؤنٹس سے رہیں ہوشیار! ڈیٹا اور پیسہ چوری ہونے کاخدشہ

    ادھر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 148 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 78,77,577 ہو گئی ہے، جب کہ 2 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,47,842 ہو گئی ہے۔

    ہندوستان میں کورونا وبا کے خلاف ملک گیر ویکسینیشن کا عمل بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں اب تک کووڈ ویکسین کی 188 کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار 935 ڈوز کوگوں کو دی جا چکی ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: