ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19 in India:ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد کیس ریکارڈ،3523افراد فوت

Corona Cases in India:وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,01,993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ3523 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • Share this:
COVID-19 in India:ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد کیس ریکارڈ،3523افراد فوت
علامتی تصویر

Coronavirus outbreak in India Latest Update:کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ( COVID-19 in India) ، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کرونا کا بڑھتا ہوا گراف دکھا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,01,993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ3523 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار 406 افرادصحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ اس وقت کورونا کے 32 لاکھ 68 ہزار 710 ایکٹیو کیس ہیں ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،45،299 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاگیاتھا۔


ریاست مہاراشٹرا میں کورونا بحران کی حالت ابتر ہوگئی ہے۔ جمعہ کو ریاست میں 62،919 نئے کورونا پازیٹیو کیس درج کیے گئے ہیں جب کہ 69،710 افرادصحت یاب ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 828 مریض فوت ہوگئے۔ اب تک 46 لاکھ 02 ہزار افراد انفکش سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 68 ہزار 813 افراد فوت ہوئے ہیں۔



بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے چیف سیکریٹری سمیت 80 مریض کورونا سے فوت ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں انفیکشن سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 2560 ہوگئی اب تک ، ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 4,70,317 ہوگئی ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے کورونا انفیکشن کے باعث چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ کی موت پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اتر پردیش میں ، ایک دن میں 34،372 افراد کورونا انفیکشن سے متاثر قرار دیئے گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر ، 32،494 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 332 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 12 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ 28 ہزار افرد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 12،570 مریض فوت ہوئے ہیں۔ ریاست میں اس وقت 3 لاکھ 10 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 01, 2021 11:17 AM IST