ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس کے ساتھ کیا سمجھوتہ ، ہندوستان میں بنیں گی AK-203 رائفلس

India & Russia Major Deal : ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد (Ladakh Border) پر جاری کشیدگی (India China Rift) کے درمیان ہندوستان نے روس (Russia) کے ساتھ ایک بڑے سمجھوتہ کو حتمی منظوری دیدی ہے ۔

  • Share this:
چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس کے ساتھ کیا سمجھوتہ ، ہندوستان میں بنیں گی AK-203 رائفلس
چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے روس کے ساتھ کیا سمجھوتہ ، ہندوستان میں بنیں گی AK-203 رائفلس

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد (Ladakh Border) پر جاری کشیدگی (India China Rift)  کے درمیان ہندوستان نے روس (Russia) کے ساتھ ایک بڑے سمجھوتہ کو حتمی منظوری دیدی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ماسکو دورہ کے دوران ہندوستان اور روس نے جدید اے کے 203 رائلفس (AK-203 Rifles)  ہندوستان میں بنانے کیلئے ایک بڑے سمجھوتے کو حتمی منظوری دیدی ہے ۔ آفیشیل روسی میڈیا نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔ اے کے 203 رائفل ، اے کے 47 رائفل کی ڈیولپڈ شکل ہے ۔ یہ انڈین اسمال آرمس سسٹم (India Small Arms System) (انساس) 5.56x45  ایم ایم رائفل کی جگہ لے گا ۔


روس کی سرکاری نیوز ایجنسی اسپوتنک کے مطابق ہندوستانی فوج کو تقریبا 770,000 اے کے 203 رائفلوں کی ضرورت ہے ، جن میں سے ایک لاکھ امپورٹ کی جائے گی اور باقی ہندوستان میں ہی تیار کی جائے گی ۔ روسی نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ان رائفلوں کو ہندوستان میں ہند ۔ روس رائفل پرائیویٹ لمیٹڈ ( آئی آر آر پی ایل ) کے تحت بنایا جائے گا ۔


او ایف بی کی آئی آر آر پی ایل میں 50.5 فیصد شیئرہولڈنگ ہوگی جبکہ کلاشنکوو کی 42 فیصد حصہ داری ہوگی ۔ روس کی سرکاری ایکسپورٹ ایجنسی روسوبورینیکسپورٹ کی باقی ساڑھے سات فیصد حصہ داری ہوگی ۔ خبر کے مطابق اترپردیش کے کوروا آرڈینینس فیکٹری میں  7.62 ضرب 39 ایم ایم کے اس روسی ہتھیار کو بنایا جائے گا ، جس کا افتتاح وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال کیا تھا ۔


اسپوتنک کی خبر کے مطابق انساس رائفلوں کا اسعتمال 1996 سے کیا جارہا ہے ۔ اس میں جام ہونے اور ہمالیہ کی زیادہ اونچی چوٹیوں پر میگزین میں پریشانی آنے جیسی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 03, 2020 10:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading