ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں کورونا کا قہر:24گھنٹے،1409نئے کیسز،14اموات، مریض21ہزارسے زیادہ، اموات681

ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2020 10:58 AM IST
  • Share this:
ہندوستان میں کورونا کا قہر:24گھنٹے،1409نئے کیسز،14اموات، مریض21ہزارسے زیادہ، اموات681
ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے

ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 19،984 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 388 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 4،258 تک پہنچ گئی ہے۔


وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرریاست مہاراشٹرہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 434 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا جس سے اس کی مجموعی تعداد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے۔ریاست میں 789 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔


گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 229 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2،407 ہو گئی ہے اور 13 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 92 نئے کیس درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 2،248 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس دوران مرنے والوں کی تعداد میں مزید ایک کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔دارالحکومت میں 724 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔


وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 1،890 ہو گئی۔ ریاست میں انفیکشن سے دو مزید افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں 33 نئے کیس سامنے آئے اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،629 ہو گئی اور ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہے۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے 40 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 1،592 ہو گئی اور ہلاک شدگان کی تعداد چار سے بڑھ کر 80 ہو گئی۔کووڈ۔ 19: رائے بریلی میں ایک ساتھ آئے 33 نئے معاملے، مچا ہنگامہ

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں وبا کے 155 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1،449 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی موت ے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہو گئی ہے اور ابھی تک 173 مریضوں کوعلاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔تلنگانہ میں اس دوران 17 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 945 ہو گئی۔ ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ تعداد 23 پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں 438افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 813 اور کرناٹک میں 427 متاثرین ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 24 اور 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 407 ہے اور پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 16، مغربی بنگال میں 15، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ،ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
First published: Apr 23, 2020 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading