پوسٹل میل سروس بند کرنے پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار ، جواب میں اٹھایا یہ بڑا قدم

مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے پیر کو کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان آنے والے ڈاک کو بند کرنا ورلڈ پوسٹل یونین کے اصولوں کے خلاف ہے ۔

Oct 21, 2019 10:22 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 10:22 PM IST
پوسٹل میل سروس بند کرنے پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار ، جواب میں اٹھایا یہ بڑا قدم

پوسٹل میل سروس بند کرنے پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار ، جواب میں اٹھایا یہ بڑا قدم

مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے پیر کو کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان آنے والے ڈاک کو بند کرنا ورلڈ پوسٹل یونین کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ مسٹر روی پرساد نے یہاں الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی وزارت کے ذریعہ منعقد پہلے اسٹارٹ اپ چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہا کہ دو مہینے سے پاکستان نے ہندوستان کے لئے آنے والی چٹھیاں بند کردی ہیں جو ورلڈ پوسٹل یونین کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کو بھی ایسا ہی اقدام کرنا پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تو پاکستان ہے اسے ورلڈ پوسٹل یونین کے اصولوں کی کوئی پروا نہیں ہےاس سے پہلے مسٹر روی شنکر پرساد نے اس کانفرنس میں یو پی آئی پلیٹ فارم ایپ کا 0ء2 ورژن لانچ کیا گیا جس میں علاقائی زبانوں کو جوڑا گیا ہے۔

Loading...

بھیم ایپ پر اب تک 13 سے زیادہ زبانوں میں لین دین کی سہولت ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹی آئی ڈی آئی 0ء2، وزارت کا ہب، سافٹ ویئر پروڈکٹ رجسٹری کی بھی ابتدا کی گئی اور خواتین اسٹارٹ اپ کاروباریوں کو انعامات سے بھی نواز گیا۔

Loading...