دہلی : ترکی یکطرفہ فوجی کارروائی پرہندوستان نے جتائی گہری تشویش
ہندوستان نے آج شام کے شمال مشرقی حصہ میں ترکی یکطرفہ فوجی کارروائی پر گہری تشویش ظاہرکی اور اس سے اپیل کی کہ تحمل سے کام لے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔
ہندوستان نے آج شام کے شمال مشرقی حصہ میں ترکی یکطرفہ فوجی کارروائی پر گہری تشویش ظاہرکی اور اس سے اپیل کی کہ تحمل سے کام لے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔
ہندوستان نے آج شام کے شمال مشرقی حصہ میں ترکی یکطرفہ فوجی کارروائی پر گہری تشویش ظاہرکی اور اس سے اپیل کی کہ تحمل سے کام لے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم ترکی کی شام کے شمال مشرق میں یکطرفہ فوجی کارروائی سے بہت فکرمند ہیں۔ ترکی کی اس کارروائی سے علاقہ میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کارروائی سے سنگین انسانی اور کمیونٹی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہم ترکی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے نیز اپنے تمام مسائل بات چیت کے ذریعہ پرامن طریقہ سے حل کرے۔اس درمیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ناٹو کے اتحادی ترکی کی اس کارروائی سخت مذمت کی اور کہا کہ اگر وہ حد سے باہر جائے گا تو اسے معاشی جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔