Agni-4 Missile test:ہندوستان نے کیا اگنی-4میزائل کا کامیاب تجربہ، 20منٹ میں چین اور پاک کے کسی بھی شہر کو کرسکتا ہے تباہ
(علامتی تصویر)
Agni-4 Missile test: اگنی 4 میزائل جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس میں ففتھ جنریشن کے کمپیوٹر لگے ہیں۔ اس کی جدید ترین خصوصیات پرواز کے دوران پیش آنے والی خرابیوں کو خود درست کرنے اور ان کی ہدایت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Agni-4 Missile test:پیر کو جوہری صلاحیت کے حامل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ چار ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرتا ہے۔ اس طرح یہ میزائل صرف 20 منٹ میں چین اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو تباہ کر سکتا ہے۔ 20 میٹر لمبا، ڈیڑھ میٹر چوڑا اور 17 ٹن وزنی یہ میزائل 1000 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کئی مرتبہ ہوچکا ہے تجربہ
پیر کو اسے موبائل لانچر کے ذریعے جاری کیا گیا۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ 11 دسمبر 2010 کو کیا گیا تھا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے سینئر سائنسدانوں اور عہدیداروں کی ایک ٹیم پیر کی شام اوڈیشہ کے چاندی پور، میں واقع عبدالکلام جزیرے کے قریب LC-4 سے میزائل ٹیسٹ کے دوران موجود تھی۔ اس میزائل کا صبح، دوپہر، شام اور رات میں کئی بار کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔
نشانے کو تباہ کرنے میں رہی کامیاب
یہ میزائل ہر موسم میں اپنے ہدف کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس دیسی ساختہ میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے کہا کہ میزائل کے درست کنٹرول سسٹم نے مسلسل ہندوستانی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔
اگنی-4 کی خاص باتیں
اگنی 4 میزائل جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس میں ففتھ جنریشن کے کمپیوٹر لگے ہیں۔ اس کی جدید ترین خصوصیات پرواز کے دوران پیش آنے والی خرابیوں کو خود درست کرنے اور ان کی ہدایت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ رِنگ لیزر جیورو اور کمپوزٹ راکٹ موٹر اس کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ یہ ڈیڑھ میٹر کی بلندی پر چھوٹے سے چھوٹے ہدف کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔