உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان نے 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ پرالیہ بیلسٹک میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

     ایک عہدیدار نے کہا کہ ملک میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ڈیولپمنٹل میزائل کا لگاتار دو دنوں میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ پرالیہ سالڈ پروپلینٹ راکٹ موٹر اور دیگر نئی تکنیک سے لیس ہے۔ میزائل گائیڈنس سسٹم جدید ترین نیویگیشن اور الیکٹرانک آلات سے لیس ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کو بھی اوڈیشہ ساحل سے سطح سےسطح پر مار کرنے میں قابل کم دوری کی بیلسٹک میزائل ’پرالیہ‘(Pralay conventional quasi ballistic missile)کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)نے یہ معلومات دی ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر یہ میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ ہے۔ بدھ کو بھی اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ملک میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ڈیولپمنٹل میزائل کا لگاتار دو دنوں میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

      DRDO کی جانب سے تیار کی گئی ٹھوس۔ایندھن، جنگی میزائل انڈین بیلسٹک یزائل پروگرام کے ’'ارتھ ڈیفنس وہیکل‘ پر منحصر ہے۔ DRDO نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے صبح قریب ساڑھے دس بجے پروجیکٹ کی گئی میزائل نے مشن کے سبھی مقاصد کو پورا کیا۔ بیان کے مطابق نگرانی آلات کے ذریعے ساحلی لائن سے اس کی نگرانی کی گئی۔

      پرالیہ 150-500 کلو میٹر سے کم دوری کی سطح سے سطح پر مار کرنے والی میزائل ہے اور یہ 500-1000 کلو گرام وزن سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ پرالیہ سالڈ پروپلینٹ راکٹ موٹر اور دیگر نئی تکنیک سے لیس ہے۔ میزائل گائیڈنس سسٹم جدید ترین نیویگیشن اور الیکٹرانک آلات سے لیس ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: