ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو کیا طلب، درج کرائی مخالفت

حکومت نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو طلب کرکے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں تعینات دو افسران کو پیر کے روز اغوا کر کے پریشان کئے جانے کو اشتعال انگیز کاروائی قرار دیا اور اس مسئلے پر آج شدید مخالفت درج کروائی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 17, 2020 12:17 AM IST
  • Share this:
ہندوستان نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو کیا طلب، درج کرائی مخالفت
ہندوستان نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو کیا طلب

نئی دہلی: حکومت نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو طلب کرکے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں تعینات دو افسران کو پیر کے روز اغوا کرکے پریشان کیے جانے کو اشتعال انگیز کاروائی قرار دیا اور اس مسئلے پر آج شدید مخالفت در کروائی۔ وزارت خارجہ نے منگل کے روز یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو افسران کو 15 جون کو پاکستانی ایجنسیوں نے بزور اغوا کر لیا تھا اور 10 گھنٹے سے زیادہ وقت تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔

انھیں اسلام آباد میں ہندوستائی ہائی کمیشن اور دہلی میں وزارت خارجہ کے دخل دینے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ دونوں افسران سے مجرموں کی طرح پوچھ گچھ کی گئی اور پریشان کیا گیا۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ بیان کے مطابق حکومت ہند نے پاکستانی افسران کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان کے ان اقدامات سے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں 1961 کی ویانا معاہدہ اور 1992 میں دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے سفارتی نظم و ضبط اور اخلاقیات کے بارے میں مثالی ضابطہ اخلاق ہر طرح کے سفارتی اخلاقیات و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔


حکومت ہند نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایجنسیوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے دیگر افسران کو جمسانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔
حکومت ہند نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایجنسیوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے دیگر افسران کو جمسانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔


بیان میں حکومت ہند نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایجنسیوں نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے دیگر افسران کو جمسانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے کہا گیا ہےکہ ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران، اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور جائداد کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی یہ حرکتیں تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ کرنے والی ہیں لیکن وہ اس سے پاکستان کی اشتعال انگیز کاروائی اور ہندوستان کے خلاف سرحد پر دہشت گردی پھیلانے سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا پائے گا۔
First published: Jun 16, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading