ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستانی ہائی کمیشن انچارج کو ہندوستان نے طلب کیا، مخالفت درج کروائی

ہندوستان نے اسلام آباد واقع اپنے ہائی کمیشن کے دو افسران کی مبینہ گرفتاری کے سلسلے میں دہلی واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفیر کو طلب کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 16, 2020 12:12 AM IST
  • Share this:
پاکستانی ہائی کمیشن انچارج کو ہندوستان نے طلب کیا، مخالفت درج کروائی
پاکستانی ہائی کمیشن انچارج کو ہندوستان نے طلب کیا، مخالفت درج کروائی

نئی دہلی: ہندوستان نے اسلام آباد واقع اپنے ہائی کمیشن کے دو افسران کی مبینہ گرفتاری کے سلسلے میں دہلی واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفیر کو طلب کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو سمن کیا اور دو ہندوستانی افسران کی گرفتاری کی خبر پر انھیں اعتراض نامہ جاری کیا۔

حکومت ہند نے اپنے افسران کی مبینہ گرفتاری پر شدید مخالفت درج کرواتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے واضح کر دیا کہ ہندوستانی افسران سے پوچھ گچھ یا ان کا استحصال بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت ہند کی جانب سے سونپے گئے اعتراض نامے میں کہا گیا ہے’متعلقہ افسران کی حفاظت مکمل پاکستانی افسران پر ہے‘۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ دونوں افسران کو جلد ان کی سرکاری کار ہائی کمیشن لوٹائی جائے۔

پاکستانی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ہندوستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی شناخت سی آئی ایس ایف کے ایک سکیورٹی افسر اور ان کے ایک ڈرائیور کے بطور ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں نئی دہلی واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران عابد حسین اور محمد طاہر کو دہلی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں انھیں پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔ دونوں پاکستانی افسران ہائی کمیشن کے محکمہ ویزا میں کام کرتے تھے۔

First published: Jun 15, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading