اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی نئے سال میں نئی اننگ کی شروعات، 8 ویں بار بنے گا غیر مستقل رکن
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ہندوستان کے دو سالہ مدت کا آغاز ایسے وقت سے ہو رہا ہے، جب عالمی سطح پر بہت سارے چیلنج درپیش ہیں، جن میں بین الاقوامی سلامتی، قیام امن بھی شامل ہے۔ ایک ہی وقت میں، دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے بین الاقوامی اداروں میں جامع اصلاحات کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 01, 2021 11:17 AM IST

نئے سال میں یو این سلامتی کونسل میں نئی اننگ کی شروعات کرے گا ہندوستان، 8 ویں بار بنے گا غیر مستقل رکن
نئی دہلی: نئے سال 2021 (Happy New year 2021) کے آغاز کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے سب سے طاقتور بین الاقوامی میچ یعنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی رکن بن جائے گا۔ ہندوستان اور چین کے سرحدی تنازعہ (India-China border tension) اور دنیا میں کورونا بحران کے درمیان سلامتی کونسل میں زبردست حمایت سے منتخب ہندوستان 2021 کے پہلے دن سے آٹھویں بار اپنی غیر مستقل رکنیت کا آغاز کرے گا۔ ہندوستان یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2022 تک سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہوگا۔ ہندوستان کے علاوہ آئر لینڈ، ناروے اور میکسیکو بھی غیر مستقل رکنیت کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن ہندوستان کی دو سال کی مدت ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے، جب عالمی اسٹیج پر بین الاقوامی سیکورٹی، قیام امن سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ساتھ ہی پوری دنیا کے لوگ کورونا وبا کے سبب بین الاقوامی اداروں میں بڑے پیمانے پر سدھار کا مطالبہ تیز ہو رہا ہے۔
ہندوستان کی سفارتی قوت میں اضافہ ہوگا
ہندوستان بڑی اکثریت سے بنا مستقل رکن
ہندوستان بڑی اکثریت سے 17 جون کو ہوئے انتخابات میں اقوام متحدہ کا عارضی رکن منتخب ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے 192 رکن ممالک میں سے 184 نے ہندوستان کی دعویداری کے حق میں ووٹ دیا۔ صرف یہی نہیں، ہندوستان نے تقریباً ایک دہائی کے بعد سلامتی کونسل میں کلین سلیٹ انٹری تھی کیونکہ اس کے مقابلے کوئی دعویدار ہی نہیں تھا۔ اگلے دو سالوں یعنی 2021 اور 2022 میں، سلامتی کونسل کی طاقتور میز پر بطور غیر مستقل رکن موجود ہوگا۔