اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج وسطی ایشیائی ممالک کے این ایس اے اجلاس کی میزبانی کرے گا ہندوستان، ان مسائل پر ہوگا تبادلہ خیال

    آج وسطی ایشیائی ممالک کے این ایس اےاجلاس کی میزبانی کرے گا ہندوستان، ان مسائل پر ہوگا تبادلہ خیال

    آج وسطی ایشیائی ممالک کے این ایس اےاجلاس کی میزبانی کرے گا ہندوستان، ان مسائل پر ہوگا تبادلہ خیال

    افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے اس ملاقات کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہنوستان پہلی مرتبہ آج منگل کو قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور اُزبکستان کے اعلیٰ سلامتی عہدیداروں کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس اجلاس میں افغانستان میں ابھرتی سیکورٹی صورتحال اور اس ملک سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر دھیان مرکوز کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔

      اجیت دوول کے اس میٹنگ سے الگ الگ دوطرفہ میٹنگ ہوں گی!
      انہوں نے پیر کو کہا کہ پہلے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کی سطح کی کانفرنس، جو ہندوستان-وسطی ایشیاء ورچوئل سربراہی اجلاس کے تقریباً 10 ماہ بعد منعقد کی جائے گی، دیگر مسائل کے علاوہ وسطی ایشیائی خطے کے ساتھ ہندوستان کے رابطے کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے اس ملاقات کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔ ترکمانستان کا این ایس اے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ ان کے ملک کی نمائندگی ہندوستان میں ان کے سفیر کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Exit Polls: گجرات میں بی جے پی، ہماچل میں ٹکر، ایم سی ڈی میں اے اے پی کی جیت کی پیشین گوئی

      یہ بھی پڑھیں:
      Himachal Exit Polls : ہماچل میں بی جے پی آگے، کانگریس دے رہی ٹکر، اے اے پی سب سے پیچھے

      پہلی مرتبہ وسطی ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی عہدیداروں کی میزبانی کررہا ہے ہندوستان
      گزشتہ سال نومبر میں ہندوستان نے افغانستان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی علاقائی مذاکرات کی میزبانی کی تھی، جس میں روس، ایران، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور اُزبکستان کے این ایس اے نے حصہ لیا تھا۔ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہندوستان سینٹرل ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سلامتی عہدیداروں کی میزبانی کررہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: