உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Olympics: آئی او سی سیشن کی میزبانی سے ہوگی ہندوستانی کھیلوں کے نئے دور کی شروعات : نیتا امبانی

    International Olympic Committee Session 2023 : ممبئی کے’ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر' میں 2023 کی میٹنگ ہوگی ، یہ اولمپک کے اہتمام کی راہ پر  ہندوستان کا پہلا قدم ہے ۔  ہندوستان میں چار دہائیوں کے بعد  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے 

    International Olympic Committee Session 2023 : ممبئی کے’ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر' میں 2023 کی میٹنگ ہوگی ، یہ اولمپک کے اہتمام کی راہ پر  ہندوستان کا پہلا قدم ہے ۔  ہندوستان میں چار دہائیوں کے بعد  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے 

    International Olympic Committee Session 2023 : ممبئی کے’ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر' میں 2023 کی میٹنگ ہوگی ، یہ اولمپک کے اہتمام کی راہ پر  ہندوستان کا پہلا قدم ہے ۔  ہندوستان میں چار دہائیوں کے بعد  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے 

    • Share this:
      ممبئی : بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (International Olympic Committee Session 2023) کی آئندہ میٹنگ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر، ممبئی میں ہوگی۔ 2023 میں ہونے والے اس سالانہ اجلاس کی میزبانی کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں ہندوستان کو 76 ووٹوں میں سے 75 ووٹ ملے۔ بھاری اکثریت سے میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے بعد،آئی او سی  کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے اسے  ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

      ہندوستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے نیتا امبانی نے ہندوستان میں آئی او سی کے آئندہ اجلاس کی پرزور وکالت کی۔ انہوں نے آئی او سی کے ممبران سے کہا کہ "ہمارا خواب ہے کہ مستقبل میں یوتھ اولمپکس اور اولمپک گیمز کو ہندوستان میں لایا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے سب سے  نوجوان  ملک ہندوستان کے نوجوان اولمپکس کی شان و شوکت کو محسوس کریں۔ ہم اس شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں"



      آئی او سی  کے سالانہ اجلاس کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا : "اولمپک موومنٹ 40 سال کے انتظار کے بعد ہندوستان واپس آ رہا ہے۔ میں 2023 میں ممبئی میںآئی او سی  اجلاس کی میزبانی کا اعزاز ہندوستان کو پیش  کرنے کیلئے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کی شکر گذار ہوں۔ یہ  ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔" نیتا امبانی نے اولمپک سیزن 2023 کے موقع پر پسماندہ کمیونٹیز کے نوجوانوں کے لیے مخصوص کھیلوں کے ترقیاتی پروگراموں کی ایک سیریز کے آغاز کی تجویز بھی پیش کی۔

      ہندوستانی وفد میں نیتا امبانی،  بھارتی  اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور شوٹنگ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا شامل تھے۔ بیجنگ میں جاری آئی او سی کے سالانہ اجلاس میں،  بھارتی  وفد نے ورچیولی جڑکر آئندہ میٹنگ کی  میزبانی کیلئے بھارت کا موقف  پیش کیا۔


      بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس چار دہائیوں کے بعد بھارت میں ہوگا۔ آخری تقریب 1983 میں ہوئی تھی۔ سیشن میں، آئی او سی کے اراکین اولمپک چارٹر اور اولمپکس کے میزبان شہر کے انتخاب جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

      انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا نے ایک بیان میں کہا کہ میں نیتا امبانی کے ویژن اور قیادت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور ان کے تعاون کے لیے اپنے تمام آئی او  سی کے ساتھیوں  کا بھی تعاون  کیلئے شکریہ ادار کرتا ہوں ۔ اگلے سال ممبئی میں آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔  یہ بھارت کے  کھیل کےلئے  ایک  نئے دورکا آغاز ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اولمپک موومنٹ ہماری اگلی نسل کے روشن مستقبل کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کرے۔ ممبئی میں 2023 میں ایک یادگار آئی او سی سیشن کی میزبانی  دینا، ہندوستان کی نئی کھیل صلاحیت کو ظاہر  کرنے  کی سمت میں پہلا قدم ہوگا۔‘‘
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: