ہریانہ: انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول نے بی جے پی کے لئے بجائی خطرے کی گھنٹی، کانگریس اور بی جے پی میں بتایا نزدیکی مقابلہ

انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول کے مطابق، جاٹوں کی حمایت کے ذریعہ کانگریس برسراقتدار بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر سکتی ہے۔ سروے کے اندازے کے مطابق، ہریانہ میں کانگریس اور بی جے پی میں سخت ٹکر ہو گی۔

Oct 23, 2019 11:20 AM IST | Updated on: Oct 23, 2019 11:20 AM IST
ہریانہ: انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول نے بی جے پی کے لئے بجائی خطرے کی گھنٹی، کانگریس اور بی جے پی میں بتایا نزدیکی مقابلہ

ہریانہ انتخابات: انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول نے بی جے پی کے لئے بجائی خطرے کی گھنٹی

نئی دہلی۔ انڈیا ٹوڈے۔ ایکسس کے ایگزٹ پول نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ بتایا ہے۔ اس سروے کے نتیجے دیگر سبھی ایگزٹ پولس سے بالکل برعکس آئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول کے مطابق، جاٹوں کی حمایت کے ذریعہ کانگریس برسراقتدار بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر سکتی ہے۔ سروے کے اندازے کے مطابق، ریاست میں کانگریس اور بی جے پی میں سخت ٹکر ہو گی۔

غور طلب ہے کہ ہریانہ کو لے کر تقریبا سبھی ایگزٹ پول میں بی جے پی کی اکثریت کے ساتھ جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ لیکن انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس سروے کے مطابق، ریاست میں بی جے پی کو 32 سے 44 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے کھاتے میں 30 سے 42 سیٹیں تک آنے کا اندازہ ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، اس سروے کے مطابق، نئی نویلی جننائک جنتا پارٹی بھی بہتر مظاہرہ کر سکتی ہے اور تقریبا 10 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

ایک دن بعد آیا ایگزٹ پول

Loading...

انڈیا ٹوڈے کا یہ ایگزٹ پول الیکشن کے ایک دن بعد آیا ہے۔ الیکشن کے دن ہریانہ کو لے کر میڈیا اداروں نے پول آف پولس شائع کیا تھا جس میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی گئی تھی۔ پول آف پولس کے مطابق، ریاست میں بی جے پی کو 66 اور کانگریس کو محض 14 سیٹیں دی گئی تھیں۔

Loading...