ہوم » نیوز » وطن نامہ

منیش پانڈے کی طوفانی سنچری نے ہندوستان کی جھولی میں ڈالی سیریز کی واحد جیت

سڈنی۔ ڈیوڈ وارنر (122) اور مشیل مارش (ناٹ آوٹ 102) کے سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں یہاں ہندوستان کے سامنے جیت کے لیے 331 رن کا مضبوط ہدف رکھ دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2016 06:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منیش پانڈے کی طوفانی سنچری نے ہندوستان کی جھولی میں ڈالی سیریز کی واحد جیت
سڈنی۔ ڈیوڈ وارنر (122) اور مشیل مارش (ناٹ آوٹ 102) کے سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں یہاں ہندوستان کے سامنے جیت کے لیے 331 رن کا مضبوط ہدف رکھ دیا۔

سڈنی۔ روہت شرما اور شیکھر دھون کی شاندار شروعات اور آخر میں منیش پانڈے کی عمدہ سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اس طرح سے انڈیا کی دوسری پوزیشن بھی برقرار رہ گئی ۔


ٹیم انڈیا کی طرف سے  شیکھر دھون اور روہت شرما نے شاندار شروعات کی اور ٹیم انڈیا کی پہلی وکٹ 123 رن پرشیکھر دھون کی شکل میں گری ۔ دھون نے تیز رفتاری سے بلے بازی کرتے ہوئے محض 69 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 78 رن بنائے۔ مگر اس کے بعد وراٹ کوہلی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ کوہلی نے 8 رن بنائے ۔ کوہلی کے بعد کریز پر آئے منیش پانڈے نے روہت شرما کا اچھا ساتھ نبھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے 97 رن کی شاندار شراکت داری نبھا کر ٹیم انڈیا کی پوزیشن کو مستحکم کیا ۔


مگر روہت شرما کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور وہ 99 کے نجی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دھونی بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اترے ، مگر وہ بھی اپنے لے میں تو نظر نہیں آئے ، مگر انہوں نے کریز پر رک کر ٹیم کو دھیرے دھیرے جیت کے قریب لادیا اور آخری اوور میں جیت کیلئے 13 رن کی ضرورت تھی۔


آخری اوور کی پہلی گیند وائڈ ہوئی ،  اس کے بعد والی گیند پر دھونی نے چھکا لگاکر میچ کو بہت حد تک ٹیم انڈیا کی طرف موڑ دیا ۔ مگر اوور کی دوسری گیند پر دھونی کیچ آؤٹ ہوگئے اور میچ ایک مرتبہ پھر نازک موڑ پر کھڑا ہوگیا ۔ تاہم اسٹرائک پر موجود منیش پانڈے نے اگلی گیند پر چوکا لگا کر کام کو آسان کردیا اور اس چوکے کے ساتھ انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کرلی ۔ اس کے بعد تین گیندون پر دو رن کی ضرورت تھی اور منیش پانڈے نے چوتھی گیند پر دو رن لے کر پانچ یک روزہ سیریز کے آخری میچ میں جیت دلادی۔ منیش پانڈے نے 81 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے شاندار 104 رن بنائے۔


اس سے قبل ڈیوڈ وارنر (122) اور مشیل مارش (ناٹ آوٹ 102) کے سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں یہاں ہندوستان کے سامنے جیت کے لیے 331 رن کا مضبوط ہدف رکھ دیا۔ ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا اور میزبان ٹیم نے 50 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 330 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔


حال ہی میں باپ بننے والےآسٹریلیائی بلے باز وارنر نے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی جبکہ چھٹے نمبر کے بلے باز مشیل نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنا کر آسٹریلیا کو چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہندوستان کے مڈل آرڈر کے تیز گیند باز جسپريت بمراه نے 10 اوور میں چار کے شاندار اكونومي ریٹ سے بولنگ کرتے ہوئے 40 رن پر دو وکٹ لے کر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا یادگار آغاز کیا جبکہ ایشانت شرما نے 60 رن پر دو وکٹ لئے ۔ رشي دھون اور امیش یادو کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا، لیکن امیش اس بار سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے آٹھ اوور میں 10.25 کے خراب اكونومي ریٹ سے 82 رن لٹا ئے۔

First published: Jan 23, 2016 12:29 PM IST