ہوم » نیوز » عالمی منظر

مودی اور جانسن کے مابین آن لائن سربراہی اجلاس، ہندوستان اور برطانیہ نے کیا کووڈ۔19 ویکسین پر شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کا مقابلہ کرنے اور پائیدار و جامع ترقی کے حصول کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

  • Share this:
مودی اور جانسن کے مابین آن لائن سربراہی اجلاس، ہندوستان اور برطانیہ نے کیا کووڈ۔19 ویکسین پر شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ
مودی اور جانسن کے مابین آن لائن سربراہی اجلاس، ہندوستان اور برطانیہ نے کیا کووڈ۔19 ویکسین پر شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ

نئی دہلی : ہندوستان اور برطانیہ نے منگل کے روز ویکسین کے بارے میں اپنی موجودہ شراکت داری کو وسعت دینے اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت وبائی بیماری سے مقابلے کرنے کے لئے عالمی سطح پر تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے مابین ایک ورچوئل سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔


مودی ۔ جانسن مذاکرات کے بارے میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں موجودہ ویکسینوں کی شراکت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی، ایسٹر زینیکا اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے مابین ایک مؤثر COVID-19 ویکسین جو یوکے میں تیار کیا گیا ہے پر کامیاب تعاون کو اجاگر کیا۔ اس دوران میڈ اِن انڈیا (Made in India) اورعالمی سطح پر تقسیم (distributed globally) کو یقینی بنایا گیا۔


اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو سبق سیکھنا چاہئے اور ڈبلیو ایچ او اور عالمی سطح پر صحت کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ وبائی صورتحال کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جاسکے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کا مقابلہ کرنے اور پائیدار و جامع ترقی کے حصول کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔


وزارت برائے امور خارجہ (ایم ای اے) میں یوروپ ویسٹ ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری سندیپ چکورورتی (Sandeep Chakravorty) نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جانسن نے مودی کو برطانیہ میں ایس آئی آئی کی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا اور وہ اس ملک میں ویکسین تیار کریں گے۔

پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ ایس آئی آئی اپنے ویکسین کے کاروبار کو بڑھانے کے لئے 240 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا اور ایک نیا سیلز آفس قائم کرے گا، جس سے بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ سرمایہ کاری ایک ارب پاؤنڈ کی ہندوستان - برطانیہ میں بہتر تجارتی شراکت داری کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ دنیا کو کووڈ۔19 انفیکشن کی شدید نئی لہروں کا سامنا ہے۔ اسی لیے دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے عہد کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مودی نے جانسن کو برطانیہ کی طرف سے ہندوستان کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اہم طبی آلات کی صورت میں فراہم کی جانے والی فوری امداد پر شکریہ ادا کیا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 05, 2021 12:13 PM IST