2+2 میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ نے کی BECA ڈیل ، ان معاملات پر بھی ہوئی گفتگو
India-US 2+2 Dialogue : امریکی وزیر خارجہ پومپیو ، وزیر دفاع مارک ایسپر ٹو پلس ٹو گفتگو کیلئے دہلی آئے ہیں ۔ اس دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کو لے کر ڈیل ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 27, 2020 02:42 PM IST

2+2 میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ نے کی BECA ڈیل ، ان معاملات پر بھی ہوئی گفتگو
چین سے کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور امریکہ کے درمیان آج فوجی تعاون کو لے کر بڑا قرار ہوگیا ہے ۔ حیدرآباد ہاوس میں جاری ٹو پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کو لے کر ڈیل ہوگئی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو ، وزیر دفاع مارک ایسپر ، ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس معاہدہ پر دستخط کئے ۔ اس معاہدہ کی رو سے ہندوستان میزائل حملے کیلئے خاص امریکی ڈیٹا کا استعمال کرسکے گا ۔ اس میں کسی بھی علاقہ کی صحیح جغرافیائی لوکیشن ہوتی ہے ۔ ان سمجھوتوں سے ہندوستان کی فوجی طاقت مضبوط ہوگی ۔
میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری معیشت کو نقصان ہوا ہے ، ہم صنعت اور خدمات کے شعبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ہماری شراکت داری موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر مزید اہم ہوجاتی ہے ۔ وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل مستحکم ہورہے ہیں ۔
وہیں معاہدہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ آج دو عظیم جمہوریتوں کے نزدیک آنے کا شاندار موقع ہے ۔ اس خطہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے اور چین کے خطرات کا سامنا کرنے کیلئے آج ہم بات چیت کرکے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں ۔
We've strengthened our defence & security partnership especially over past year during which we advanced our regional security & information sharing. Our cooperation meets the challenges of the day & principles of a free and open Indo-Pacific: US Secretary of Defence Mark Esper https://t.co/Vde6vKuCOl pic.twitter.com/hX6K7XeF2I
— ANI (@ANI) October 27, 2020
امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کی ڈوبھال سے ملاقات
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اورحکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجوں پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔ ہندوستان امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساؤتھ بلاک پہنچے جہاں ڈوبھال نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو ’بےحد تخلیقی‘ قرار دیتے ہوئے یہاں بتایا کہ سلامتی ،استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بحث ہوئی۔
قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1962 کے بعد سب سے سنجیدہ فوجی کشیدگی ہے ۔
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔