اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Vice President Election:نائب صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، ضرورت پڑنے پر 6اگست کو ہوگی ووٹنگ

    Vice President Election 2022: ہندوستان کا کوئی بھی شہری جس کی عمر 35 سال ہو گئی ہو نائب صدر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ، امیدوار ایسے ہونے چاہئیں جو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کا ریاست یا یونین ٹیریٹری (UT) کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔

    • Share this:
      Vice President Election 2022:نائب صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ نائب صدارتی انتخابات 2022 کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی (Vice President Election Nomination)کی تاریخ 19 جولائی تک ہے۔

      امیدوار 22 جولائی تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 6 اگست مقرر کی ہے اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ ملک کے موجودہ نائب صدر وینکیا نائیڈو ہیں جن کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے نئے نائب صدر کا انتخاب کیا جانا ہے۔

      نائب صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان
      نائب صدر کے انتخاب کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو 6 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد امیدوار 19 جولائی تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالتے ہیں۔ دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      صحافی محمد زبیر کے اکاونٹ میں کہاں سے آئے پیسے؟ دہلی پولیس نے کہی یہ بڑی بات

      یہ بھی پڑھیں:
      مسلمانوں کی پسماندگی کیلئے کانگریس اور BJP دونوں کی پالسیاں ذمہ دار

      کون لڑ سکتا ہے نائب صدر کا انتخاب؟
      ہندوستان کا کوئی بھی شہری جس کی عمر 35 سال ہو گئی ہو نائب صدر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ، امیدوار ایسے ہونے چاہئیں جو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کا ریاست یا یونین ٹیریٹری (UT) کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ کوئی بھی شخص جو حکومت کے ماتحت منافع کا کوئی عہدہ رکھتا ہو وہ الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہے۔ اگر امیدوار پارلیمنٹ کے ایوان یا ریاستی مقننہ کے ایوان میں سے کسی ایک کا رکن ہے تو انتخاب جیتنے کے بعد اسے اپنی رکنیت چھوڑنی ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: